دیگر پوسٹس

تازہ ترین

ضلع خیبر کی پی ٹی آئی قیادت نشان سے محرومی کے باوجود پرعزم

خیبر : نامہ نگار

ضلع خیبر میں یونیورسٹی بنوانا میرا خواب ہے، پانی کی مشکل حل کرنے کی کوشش کرونگا، نوجوان پی ٹی آئی کے دیوانے ہیں، الیکشن شفاف ہونا چاہئے، پی کے 69 سے امیدوار علامہ عدنان قادری کا خصوصی انٹرویو
سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری کے فرزند اور تنظیم اہل سنت و الجماعت اور پی ٹی آئی کے رہنماء علامہ عدنان قادری نے کہا کہ اگر منصفانہ اور شفاف الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدوار آسانی سے جیت جائیں گے علامہ عدنان قادری نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی طرف سے امیدوار ہیں اور وہ 2017 سے پی ٹی آئی سے منسلک ہیں

علامہ عدنان قادری نے کہا کہ کہ ان کے چچا ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے اپنے حلقے میں کافی اجتماعی ترقیاتی کام کئے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی حکومت قبل ازوقت ختم کروانے سے بہت سے کام ادھورے رہ گئے اگر وہ منتخب ہوگئے تو ادھورے منصوبے تکمیل تک پہنچائیں گے علامہ عدنان قادری نے کہا کہ پانی، صحت، تعلیم کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر پر ان کی بھر پور توجہ ہوگی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں ہے آزمائش ہے لیکن پاکستان کے طول و عرض میں ہر عمر کے لوگ اور ہر خاص کر نوجوان عمران خان سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں

عدنان قادری نے کہا کہ ووٹ اور کسی کے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں لہذا جو لوگ ووٹرز کے ووٹ اور ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں وہ اچھا نہیں کرتے اور یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ پری پول دھاندلی کا راستہ روکیں اور شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور تنظیم اہل سنت و الجماعت کا کافی ووٹ بینک ہے جس کی بدولت سیٹ جیتنا مشکل نہیں ہوگا

عدنان قادری نے کہا کہ وہ تمام مدمقابل امیدواروں کا احترام کرتے ہیں اور مہذب انداز میں اپنی مہم چلائیں گے انہوں نے یقین دلایا کہ منتخب ہوکر جاندار کردار ادا کرینگے اوربلاتفریق خدمت کرینگے عدنان قادری نے کہا کہ بلے کا نشان واپس لینا دھاندلی کا پہلا ثبوت ہے جس پر افسوس ہوا

نشان نہ بھی ہوا انتخابی نتیجہ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا :اقبال آفریدی

پی ٹی آئی کا مقابلہ ریاست سے نہیں، پی ٹی آئی کا مقابلہ امریکی غلاموں اور فرسودہ نظام کے علمبردار 13 جماعتوں سے ہے، سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی ضلع خیبر کے صدر اقبال آفریدی کا خصوصی انٹرویو۔
سابق ایم این اے اور حلقہ این اے 27 سے پی ٹی آئی کی طرف سے امیدوار اقبال آفریدی نے کہا کہ بلے کا نشان واپس لینے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے سے پی ٹی آئی کے ووٹ بینک اور عوامی سپورٹ پر کوئی فرق نہیں پڑیگا اقبال آفریدی نے کہا کہ رجیم چینج پی ٹی آئی کے خلاف بین الاقوامی سازش تھی جس کی سرپرستی امریکہ اور اس کے حواری کر رہے تھے

یہ بھی پڑھیں

  1. حلقہ پی کے 69 خیبر 1: عمل سے خالی دامن امیدوار،ووٹروں کو راغب کرنے میں ناکام
  2. پی کے 70:سرمایہ دارانہ سیاست سے مقابلہ کیلئے پر عزم آزاد امیدوار نبیل افریدی
  3. این اے 27:جماعت اسلامی کے امیدوار شاہ فیصل کی ترجیحات کیا ہیں ؟
  4. پی کے 69:ووٹرز کی گرم جوشی نہ امیدواروں کا جذبہ ،انتخابی نقشہ کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اوپر سے نیچے تک تمام قیادت بےپناہ مشکلات اور آزمائش سے دوچار کر دی گئی لیکن عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت اور عقیدت نکالنا ممکن نہیں اقبال آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا پہلا سال ابہام، دوسرا سال کرونا کی نذر ہوگئے اور آخری ایک سال ریکارڈ کام کئے پھر رجیم چینج کے ذریعے عوام کی مقبول حکمران جماعت کا خاتمہ کیا گیا جس سے ترقی کا پہیہ روک دیا گیا

اقبال آفریدی نے کہا بی آر ٹی منصوبہ، صحت سہولت کارڈ، لنگر خانے بڑے منصوبے تھے اور اگر وہ دوبارہ منتخب ہوگئے تو جبہ اور باڑہ ڈیم کے ادھورے منصوبے،مساجد لی سولرائزیشن مکمل کرینگے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت صحت کارڈ کے ساتھ تعلیمی کارڈ کا اجراء کریگی جس سے ہر غریب شخص کے بچے کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کے لئے دس لاکھ روپے ملیں گے

اقبال آفریدی نے کہا کہ این اے 27 کے لوگ غریب ہیں پیسے اور کھانوں سے لطف اندوز ہونگے راہم پیسوں سے ووٹ خریدنے والوں کو مسترد کرینگے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ برے حالات میں بھی انہوں نے ماضی کے منتخب نمائندوں کی طرح علاقہ نہیں چھوڑا تھا بلکہ حلقے میں موجود رہ کر لوگوں کی خدمت کی ہے