خیبر :نامہ نگار
امن ،شلمان واٹر سکیم، ریگی للمہ تنازعہ، آئی ڈی پیز کی بحالی،یوتھ کو تعلیم اور روزگار ترجیحات ہیں، این اے 27 خیبر سے جماعت اسلامی کے امیدوار شاہ فیصل آفریدی کا خصوصی انٹرویو ۔
جماعت اسلامی ضلع خیبر کے نائب امیر اور حلقہ این اے 27 خیبر سے قومی اسمبلی کے امیدوار شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ جماعت اسلامی 1990 سے خیبر میں فعال اور جاندار کردار ادا کر ہی ہے جماعت اسلامی ضلع خیبر کے عوامی مسائل، مشکلات اور ہر آزمائش کے موقع پر فرنٹ پر کھیل چکی ہے اور کبھی قبائلی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑا
شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ کچھ نمائندے عوام کے لئے اجنبی ہوتے ہیں تاہم جماعت اسلامی کے امیدوار ہمیشہ عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں اس لئے عوام ان کو جانتے ہیں اور کسی تعارف کی ضرورت نہیں پڑتی
شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ لنڈی کوتل، جمرود، ملاگوری اور باڑہ سمیت تیراہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی کام ،ہمارے ہسپتال، ایمبولینس سروس، سکولز اور یتیموں کی تعلیم و کفالت کسی سے ڈھکے چپھے کام نہیں اور اگر کبھی کسی کے ساتھ ظلم ہوا ہے تو جماعت اسلامی صف اول میں رہی ہے اور یہ کارنامے کوئی اور پارٹی یا امیدوار پیش نہیں کر سکتے
یہ بھی پڑھیں
- تیراہ کا امن مارچ اورقبائلی اضلاع میں امن کی ادھوری خواہش
- طورخم کسٹم ہاؤس میں اندھیر نگری اور کاروباری طبقے کی مشکلات
- ایبٹ آباد:ولادت عیسی ابن مریم کی خوشی میں مسیحیوں کیلیے مسجد میں تقریب
- عوام اگر غلط فیصلہ کریں ؟سدھیر احمد آفریدی کا کالم
شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے شاندار کردار اور فلاحی کاموں کی بدولت جماعت اسلامی کے امیدواران بلاجھجک ہر دروازے پر دستک دیتے ہیں اور ووٹ اس لئے مانگتے ہیں تاکہ عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکے وگرنہ ذاتی کوئی خواہش اور مقصد نہیں شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں یہ چوتھا الیکشن ہے جن میں عوام نے کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر لی ہے
حلقے کے لوگ جان چکے ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ وعدے کرکے نہیں نبھائیں یا ان سے ووٹ لیکر غائب ہوگئے لیکن جماعت اسلامی نے اقتدار اور حکومت کے بغیر عوام کی جتنی خدمت کی ہے اس کی مثال پیش نہیں کی جا سکتی
شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ جماعت اسلامی سرمائے پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عوام کو بیدار اور منظم کر رہی ہے تاکہ وہ جماعت اسلامی کے امیدواروں پر اعتماد کر کے اپنے روشن اور پرامن مستقبل اور نوجوانوں کے روزگار اور مسائل کے خاتمے کو یقینی بنائیں
شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ یوتھ کے مسائل، روزگار، علاقے میں خواتین اور مشران کی عزت و ناموس، پانی اور بجلی کے مسائل سمیت،سپورٹس، صحت تعلیم، زراعت اور جنگلات کے شعبوں میں کام کر کے دکھائیں گے ا
ور ان کی موجودگی میں حکومت یا سرکاری آفسران قبائل مظلوم عوام کا استحصال نہیں کر سکیں گے شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ ریگی للمہ، شلمان واٹر سکیم باڑہ میں گریڈ اسٹیشن اور تیراہ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر ثابت کرینگے