لنڈی کوتل
جبران شینواری
طورخم بارڈر پر کسٹم اپریزمنٹ امپورٹ عملہ کی بڑی کارروائی، دوران تلاشی 8486500 روپے مالیت کی آئس، اور اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی، ڈرائیور کو گاڑی سمیت تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیاگیا.
اس موقع پر امپورٹ سپرنٹنڈنٹ مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم کلکٹر اپریزمنٹ پشاور امجد الرحمان کی ہدایت پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں
- طورخم سرحد پر ہزاروں افغان شہری وطن واپسی کے منتظر، سہولتوں کا فقدان
- طورخم سرحد 10 ویں روز بحال، چہروں کی رونق لوٹ آئی
- طورخم سانحہ جس نے بہت سی آنکھوں سے خواب چھین لئے
- پاک افغان حکام کی طورخم میں پہلی ملاقات، آمدورفت،تجارت بحال نہ ہو سکی
کلکٹر پشاور اپریزمنٹ امجد الرحمان کی خفیہ معلومات پر کل رات کو افغانستان سے امپورٹ ٹرمینل میں داخل ہونے والی سوپ سٹون گاڑی سے دوران تلاشی خفیہ خانوں سے جس میں 2250000 روپے مالیت کی آئس اور اسلحہ جس میں 40 ہزار روپے کے میگزینز, 57500 روپے مالیت کے کارتوس ودیگر اشیاء اور گاڑی نمبر جو KBL3447 نمبر ہے کی قیمت 5000000 روپے مالیت اور اس میں موجود 1,135,000 روپے مالیت کی سوپ سٹون ہے

سپرنٹنڈنٹ مجاہد نے کہا کہ کسٹم امپورٹ عملہ نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا انہوں نے کہا کہ کسٹم عملہ نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کسٹم حکام کے مطابق کیس کی کل مالیت 8486500 روپے ہے۔