آزادی نیوز
پاکستان امن کیلئے کھڑا ہے لیکن جب للکارا گیا تو پوری قوت کے ساتھ جواب دیںگے .
27 فروری کے واقعہ کے دوسال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میںکہا
پاک فوج کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے لیکن جب للکارا گیا تو پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے۔
27 فروری 2019 اس عزم کے اعادے کا دن ہے کہ مسلح افواج قوم کی حمایت سے مادروطن کے خلاف تمام خطرات کا ہمیشہ مقابلہ کریگی .
احسان اللہ کے فرار میں ملوث فوجی اہلکاروںکےخلاف کاروائی شروع
آپریشن ردالفساد کے چارسال مکمل،مستحکم ومعبتر پاکستان ابھر کرسامنے آیا ،آئی ایس پی آر
انہوںنے لکھا پاکستان امن کیلئے کھڑا ہے لیکن اگر کسی نے للکارا تو پوری قوت سے جواب دیںگے .ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ،عددی برتری نہیںبلکہ قوم کا عزم ،جرات اور حوصلہ فیصلہ کن فتخ دیتا ہے

واضح رہے کہ 27 فروری وہ دن ہے 26 فروری 2019 کو بالاکوٹ پر بھارتی طیاروںکی دراندازی کےخلاف ایک سرپرائز جواب دیتے ہوئے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میںڈال دیا ،اور پاک فوج کے شاہینوںنے صحیحمعنوںمیںدشمن کے گھر میںگھس کے مارنے کا عملی مظاہرہ کیا .واقعہ کے اگلے روز یعنی 27 فروری کو پاک فوج کے شاہینوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے سرحد پار اہم اہداف کو علامتی طور پر نشانہ بناتے ہوئے دشمن کو یہ احساس دلادیا کہ وہ اپنی سرحدوںکے اندر رہتے ہوئے ہماری دسترس اور نشانے پر ہیں.
بوکھلاہٹ میںدشمن کی جانب سے سرحد پار پیچھا کرنے والے بھارتی فضائیہ کے ایک جہاز کو مارگرایا اور اس کے پائیلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتارکرکے دنیا بھر میںبھارتی دعوئوںاور بھڑکوںکی حقیقت آشکار کردی .
واضح رہے کہ27 فروری 2019 تاریخ کا وہ دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو یہ بتایا تھا کہ مملکت خداداد کے دفاع کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔
اس واقعہ میںبھارتی فضائیہ کے دو جہاز تباہ ہوئے جن میںسے ایک مقبوضہ کشمیر جبکہ دوسرا جہاز آزاد کشمیر کے ایک علاقے میںگرا تھا جس کے پائیلٹ کو مقامی لوگوںنے بھرپور درگت کے بعد پاک فوج کے حوالے کردیا تھا
بعدازاںبھارتی پائیلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میںانہوں نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ اندازکی تعریف کی اور خاص طور پر پلائی جانے والی چائے کو مزیدار قرار دیا .
تاہم دو روز بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںوزیر اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائیلٹ کو واپس کرنے کا اعلان کیا اور اگلے روز ہی انہیںواہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا .