دیگر پوسٹس

تازہ ترین

طورخم بارڈر پر دو اداروں کے مابین تصادم کیوں ہوا ؟متضاد دعوے

طورخم(جبران شینواری ) طورخم نادرا ٹرمینل میدان جنگ بن گیا...

“سیاست سے الیکشن تک” !!

"سدھیر احمد آفریدی" بس صرف اس بات پر اتفاق رائے...

علی گروپ مشتاق غنی کو کابینہ سے باہر رکھنے میں کامیاب ؟

اسٹاف رپورٹ سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی...

27 فروری ،اپنی مرضی اور مقام پر دشمن کو جواب دیا ،عمران خان

وزیراعظم عمرا ن خان نے 2019 میں آج ہی کے دن پاکستان کے خلاف بھارت کی غیرقانونی فوجی مہم جوئی اور فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائیٹ پر اپنے متعدد ٹویٹس میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پختہ عزم کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق منتخب وقت اور مقام پر دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

امن ترجیح‌،کسی نے للکارا تو بھرپور جواب ملے گا ،آئی ایس پی آر 

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر سری لنکا پہنچ گئے

ریڈیو پاکستان کیمطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کی واپسی کے ذریعے بھارت کے غیرذمہ دارانہ فوجی طاقت کے جواب میں عالمی برادری کے سامنے پاکستان کی جانب سے ذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کی حمایت کی ہے اور تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل میں پیشرفت کیلئے تیار ہیں


کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سازگار ماحول میں مزید پیشرفت کا تمام تر دارومدار بھارت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا دیرینہ حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت ضروری اقدامات کرے۔