دیگر پوسٹس

تازہ ترین

طورخم بارڈر پر دو اداروں کے مابین تصادم کیوں ہوا ؟متضاد دعوے

طورخم(جبران شینواری ) طورخم نادرا ٹرمینل میدان جنگ بن گیا...

“سیاست سے الیکشن تک” !!

"سدھیر احمد آفریدی" بس صرف اس بات پر اتفاق رائے...

علی گروپ مشتاق غنی کو کابینہ سے باہر رکھنے میں کامیاب ؟

اسٹاف رپورٹ سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی...

سینیٹر مشتاق :تیر و شیر فرسودہ ،آزاد امیدوار بکاؤ مال ہیں

خیبر:نامہ نگار


جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مشتاق احمد خان نے خیبر کے علاقہ تکیہ میں جماعت اسلامی کے امیدواروں شاہ فیصل آفریدی اور سید مقتدر شاہ آفریدی کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مافیا کے کنٹرول میں ہے جن کی وجہ سے پی آئی اے، سٹیل ملز، واپڈا، این ایچ اے سمیت تمام ادارے مقروض اور تنزلی کے شکار ہیں

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ شیر اور تیر کا دورگزر چکا ہے اور آزاد امیدوار تو بکاو مال ہوتے ہیں اس لئے عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگا کر پاکستان سے کرپشن،پروٹوکول کلچر اور مافیاز کا خاتمہ کریں

انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے اربوں روپے کے قرضے لیکر بیرون ملک اثاثے اور جائیداد بنا دئے ہیں جبکہ قرضوں کی ادائیگی کے لئے عوام پر ٹیکس در ٹیکس لگا کر ان کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام مشکلات سے دوچار،مہنگائی اور بےروزگاری بڑھ رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ انضمام کے وقت قبائلی عوام کےساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے جس کے نتیجے میں قبائلی عوام کے اندر مایوسی بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ طورخم بارڈر کو کھلا رکھا جائے تاکہ لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے موقع ملے اور دس دن طورخم بارڈر بند ہونے سے پاکستان کا 7 ارب روپے نقصان ہوا ہے آئندہ طورخم بارڈر کی بندش برداشت نہیں کرینگے

خیبر تا کراچی ظلم کیخلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے چار چار مرتبہ مرکز اور صوبوں میں حکومتیں کی ہیں لیکن عوام کی مشکلات کم کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کر دیا ہے اس لئے 8 فروری کو عوام خیبر سے کراچی تک جماعت اسلامی کے ترازو کے امیدواروں کو ووٹ اور سپورٹ فراہم کریں تاکہ ظلم، جبر، کرپشن اور پروٹوکول کے سیاہ کلچر کا خاتمہ کیا جاسکے

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے امیدوار اگر بڑی تعداد میں پارلیمنٹ پہنچ گئے تو اس قوم کی مشکلات کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا کہ اگر ضلع خیبر سے جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوگئے تو چھ ماہ میں لنڈی کوتل کے عوام کے پانی کا مسئلہ حل کر دینگے

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی مراعات مفت کے مزے اور پروٹوکول کلچر کا خاتمہ کرینگے اس سے پہلے جماعت اسلامی کے امیدواروں شاہ فیصل آفریدی اور سید مقتدر شاہ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں منتخب نمائندوں نے علاقے کی تعمیر ترقی کے لئےکچھ بھی نہیں کیا ہے تو آج کس منہ سے دوبارہ ووٹ مانگ رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ دولت کے زور پر کسی کا ووٹ اور ضمیر خریدنا سوداگروں کا کام ہے جو اس علاقے میں پسماندگی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔