دیگر پوسٹس

تازہ ترین

انوار الحق کاکڑ :بزدل دہشت گرد بہادر قوم کے جذبوں کو شکست نہیں دے سکتے

نثار بیٹنی

ڈیرہ اسماعیل خان

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا گورنر ، نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ دورہ ڈیرہ اسماعیل خان

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی


زخمی سیکیورٹی اہلکاروں و پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسی قوم کی جیت یقینی ہے جس کے ایسے بہادر افسران و فوجی جوان ہوں جو اپنی وطن کی حفاظت کیلئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کریں.

یہ بھی پڑھیں

انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم دھشتگردی کی عفریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اللہ رب العزت کی مدد اور عوام کی طاقت سے اسکو ہر صورت شکستِ فاش دے گی.

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ درابن حملے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے ایک اہلکار کی عیادت کر تے ہوئے ،وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی ان کے ہمراہ ہیں

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ایک بہادر و مضبوط قوم ہے اور ہماری افواج دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر انہیں منہ توڑ جواب دے گی.

وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، اور نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حیسن شاہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر دوری پر واقع درابن چوکی پر دہشت گردوں کے خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 27 جوان شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے ۔یہ رواں سال کا پشاور پولیس لائن خود کش دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں پر دوسرا بڑا دہشتگردانہ حملہ تھا جس میں اتنی بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس حملے کی زمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ایک ذیلی شاخ تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے ں