دیگر پوسٹس

تازہ ترین

جشن آزادی پر خواتین کو ہراساں کرنیوالے نوجوان خواتین پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار

ایبٹ آباد

سید کوثر نقوی

14اگست کو ایبٹ آباد میں جشن آزادی کی تقریب میں شہریوں کو تنگ کرنے ٗ غیر اخلاقی حرکات کرنے ٗ غل غپاڑہ کرنے ٗ روڈ بلاک ٗ حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے ٗ شہریوں کو بغاوت پر اکسانے کے ساتھ ساتھ عام عوام کو تنگ و پریشان کرنے کے الزام میں 6نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے

گرفتار ہونے والے نوجوانوں میں مومن ولد عبدالعزیز ٗ محمد ولد عبدالعزیز ٗ عبدالرحمن ولد سلطان زئی ٗ حیدر ولد ببرک ٗ ظفر خان ولد عبدالعزیز ٗ اعجاز الحق ولد گل آمر ساکنان افغانستان شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ میرپور میں زیر دفعات123A/124A اور 153/341/147/149 پی پی سی، 14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

۔تمام گرفتار نوجوانوں کو فیملیز کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر خواتین کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے لیڈیز کمانڈوز کے حوالے کر کے انہیں عدالت پیش کیا گیا۔

جہاں سے انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔نوجوانوں کی غل غپاڑہ کرنے ٗ ریاست مخالف نعرے بازی اور خواتین کیساتھ بد تمیزی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر قانون حرکت میں آیا۔

تمام گرفتار ملزمان کو ایبٹ آباد کی تاریخ میں پہلی دفعہ لیڈیز کمانڈوز کے حوالے کر کے عدالت پیش کیا گیا۔