مقررین نے کہا کہ بارڈر کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کیا جائے اور نہ ہی طورخم راستے تجارت اور لوگوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا کی جائیں یہ دور جنگوں کا نہیں بلکہ اقتصاد کا ہے
طورخم بارڈر پر کسٹم ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ ارباب قیصر حامد نے دو طرفہ تجارت کو پروان چڑھانے کیلئے کسٹم حکام کے افسران اور اہلکاروں کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس سے نہ صرف افغان ٹرانزٹ تجارت ازبکستان، تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈز، ہوائی اور زمینی تجارت کو بھی فروغ ملے گا
کسٹم ذرائع کے مطابق اب تک ان چند مہینوں میں اسمگلنگ کی پچاس کلوگرام کی چینی کے لگ بھگ 477 بیگز برآمد کر کے ضبط کر لئے گئے ہیں جوکہ 23850 کلوگرام بنتی ہے ، 20 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ہیں اور تقریباً 10 کے لگ بھگ گاڑیاں پکڑی گئی ہیں