اب گویا پاکستانی میڈیا کو اپنے بھارتی ہم منصبوں سے حساب برابر کرنے کا موقع میسر آ گیا تاہم چیخ دھاڑ کے بجائے پاکستانی میڈیا نے اس خبر کو عمومی انداز میں پیش کیا البتہ سوشل میڈیا پر ضلع دیر کے بہادر جوان کو بھارت کیساتھ اتنی جلدی حساب برابر کرنے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر خوب خراج تحسین پیش کیا جانے لگا ۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز میں اس خاتون کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے جہاں وہ اپنی روداد سناتے ہوئے پاکستان واپس نہ جانے پر مصر اور بھارتی نوجوان کیساتھ شادی کرنے کے اپنی باقی زندگی اس کے ساتھ بتانے کی خواہش کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہے