سپینش اسلامک سوسائٹی اور جامع مسجد غرنامہ فائونڈیشن کے صدر عمر ڈل پوزو کے مطابق گذشتہ دو دہائیوں سے ہسپانوی شہریوں میں مذہب اسلام انتہائی تیزی سے مقبول ہورہا ہے ،اور بالخصوص کرونا کی وبا کی بعد دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔اس سے اندازہ ہے کہ اگلے چند سالوں کے دوران اسپین میں مسلمانوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی