عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق بھارتی حکومت کو کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف اس متنازعہ علاقے کی حیثیت سے متعلق یکطرفہ فیصلے کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔خط میں واضح کیاگیاہے کہ وقتا فوقتا قائم ہونیوالی بھارتی حکومتیں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات اور اب ان کی عدالتی توثیق سے بین الاقوامی قانون کی سراسر خلاف ورزی ظاہر ہوتی ہے۔