آزادی ڈیسک
پاکستان اور ترکی کے مابین کارگو ریل سروس نو سال کے وقفے کے بعد ایک پھر بحال ہورہی ہے ،پاکستان ریلویز کے مطابق اس سلسلے میںپہلی ٹرین 4 مارچ کو استنبول سے تجارتی سامان لیکر روانہ ہوگی جو ایران کے راستہ ہوتی ہوئی 16 مارچ کو اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر پہنچے گی .ٹرین کا بارہ روزہ سفر تقریبا ساڑھے 6 ہزار کلومیٹر پر محیط ہوگا .
پاکستان اور ترکی کے مابین پہلی بار کارگو ٹرین کا آغاز 14 اگست 2009 کو ہوا تھا جو دو سال چلنے کے بعد 9 دسمبر 2011 میںبند ہوگئی تھی ،جس کے بعد یہ سلسلہ معطل رہا
پاکستان کے بیان پر فرانس احتجاج کناں
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اسلام آباد میںکارکو ٹرین کا استقبال کریںگے ،جبکہ اس سلسلے میںایرانی حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے .
ترکی سے آنے والی کارگو ٹرین 19 مارچ کو سامان لیکر واپس روانہ ہوگی ،جس سے دونوںممالک کے درمیان زمینی راستے سے دوطرفہ تجارت کے فروغمیںمددملنے کا امکان ظاہر کیا جار ہاہے