دیگر پوسٹس

تازہ ترین

ویزہ پاسپورٹ کی لازمی شرط،پاک افغان تجارت معطل

خیبر :نامہ نگار
پاک افغان بارڈر طورخم میں ٹرانسپورٹرز پر پاسپورٹ ویزہ شرط لازمی قرار دینے کے باعث گزشتہ رات سے دونوں اطراف سے ایکسپورٹ امپورٹ مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت بند ہو گئی ہے

طورخم سے ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر افغانستان آنے جانے والی امپورٹ ایکسپورٹ مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز پر ویزہ پاسپورٹ شرط لازمی قرار دیا گیا ہے ویزہ کے بغیر ڈرائیورز بارڈر کراس نہیں کر سکتے شرط لاگو ہونے کے بعد دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار گاڑیاں کھڑی ہو گئی ہیں

گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے پاک افغان شاہراہ پر سفر کرنے والے عام لوگوں سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز سخت مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں طورخم بارڈر کسٹم حکام کے مطابق اعلیٰ حکام کی طرف سے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز پر پاسپورٹ ویزہ شرط لاگو کر دیا گیا ہے اور بارڈر حکام کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

اس حوالے سے طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر عظیم اللہ شینواری نے رابطے پر مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ نرمی کی جائے اور پاسپورٹ ویزہ شرط ختم کرکے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں جبکہ ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے مضبوط اقدامات کئے جائیں تاکہ دو طرفہ تجارت متاثر نہ ہو سکے

کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس نے بتایا کہ بعض گاڑیوں میں سبزی اور پھل جبکہ وہاں سے پیاز وغیرہ گاڑیوں میں خراب ہوسکتے ہیں یاد رہے کہ دو ماہ پہلے بھی یہ شرط لاگو کر دی گئی تھی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان سے آنے والے مریضوں پر بھی پاسپورٹ اور ویزے کی شرط لاگو کر دی گئی ہے

افغان ڈرائیورز نے کہا کہ افغان حکومت پاسپورٹ نہیں دیتی جبکہ پاکستان ویزے نہیں جاری کرتا تو ایسی صورتحال میں وہ کیا کریں انہوں نے کہا کہ ویزے کی شرط لاگو کرنے سے ٹرانسپورٹرز کا روزگار اور دو طرفہ تجارت مزید خراب ہو سکتی ہیں گزشتہ رات سے گاڑیوں کی آمدورفت بند ہونے سے طورخم ٹرمینل گاڑیوں سے بھر چکا ہے جبکہ درہ خیبر پر کئی کلو میٹر تک مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں بنی ہوئی ہیں

کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس نے بتایا کہ بعض گاڑیوں میں سبزی اور پھل جبکہ وہاں سے پیاز وغیرہ گاڑیوں میں خراب ہوسکتے ہیں یاد رہے کہ دو ماہ پہلے بھی یہ شرط لاگو کر دی گئی تھی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان سے آنے والے مریضوں پر بھی پاسپورٹ اور ویزے کی شرط لاگو کر دی گئی ہے

مقامی لوگوں کے مطابق گاڑیوں کی نقل و حمل کی بندش کی وجہ سے رہی سہی تجارت بھی برباد ہوجائیگی جس سے دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں بےروزگاری اور غربت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے