کدھر ہیں ماحولیاتی آلودگی اور انڈسٹریز اینڈ کنزیومرز کے محکمے جو یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آبادی بیشک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اپنا گھر ہر کسی کی خواہش اور ضرورت ہے رہائشی منصوبوں کی مخالفت نہیں کرتا اور ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کو ضروری سمجھتا ہوں تاہم ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر اور اس سے جڑے ہوئے ضروری لوازمات اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے اور باقاعدگی سے ان ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کے وقت نگرانی کی جانی چاہئے
سپینش اسلامک سوسائٹی اور جامع مسجد غرنامہ فائونڈیشن کے صدر عمر ڈل پوزو کے مطابق گذشتہ دو دہائیوں سے ہسپانوی شہریوں میں مذہب اسلام انتہائی تیزی سے مقبول ہورہا ہے ،اور بالخصوص کرونا کی وبا کی بعد دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔اس سے اندازہ ہے کہ اگلے چند سالوں کے دوران اسپین میں مسلمانوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی
سعودی وزارت حج کے مطابق منیٰ کے میدان میں حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔جہاں 32 ہزار طبی عملہ تعینات کردیا گیا ہے جو سخت گرم موسم میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری انتظامات سے لیس ہیں