کدھر ہیں ماحولیاتی آلودگی اور انڈسٹریز اینڈ کنزیومرز کے محکمے جو یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آبادی بیشک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اپنا گھر ہر کسی کی خواہش اور ضرورت ہے رہائشی منصوبوں کی مخالفت نہیں کرتا اور ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کو ضروری سمجھتا ہوں تاہم ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر اور اس سے جڑے ہوئے ضروری لوازمات اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے اور باقاعدگی سے ان ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کے وقت نگرانی کی جانی چاہئے
عدالت کی جانب سے ملزم کو سزائے موت دئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ابصا کومل نامی ایک ایکس صارف نے کہا ملزم کو سزائے موت دیئے جانے کی خبر پورے ملک میں پھیلی ہے ۔اللہ سارا اور اس کے اہل خانہ پر رحم کرے اور ہمیں دوبارہ کبھی ایسا ظلم نہ دیکھنا پڑے ۔ تحسین قاسم نے لکھا بالآخر انصاف ہوگیا اور شاہنواز امیر کو سزائے موت مل گئی اور سارا انعام کو انصاف مل گیا جسے اس کے شوہر نے شادی کے صرف تین ماہ بعد بے دردی سے قتل کردیا تھا ۔
نواز شریف نے کہا کہ جعلی مقدمات کا کھوکھلا پن سب کو معلوم ہو گیا، میرے خلاف تینوں مقدمات میں کوئی جان ہی نہیں تھی، جب پاناما میں کچھ نہیں ملا تو اقامہ نکال لیا اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا، ایسا فیصلہ سنایا گیا جو دنیا میں مذاق بن گیا، جس طرح کے الفاظ فیصلے میں استعمال کئے گئے کیا ایسے ریمارکس آتے ہیں؟۔
خواجہ حارث نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کا انتظار کرنا ہے تو عدالتی حکم معطل کرنا ہوگا، 104 افراد 7 ماہ سے فوج کی تحویل میں ہیں، ملزمان کے لیے مناسب ہوگا کہ ان کا ٹرائل مکمل ہوجائے۔
سردار لطیف کھوسہ نے حکم امتناع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جن ججوں نے ملٹری کورٹس کا فیصلہ دیا وہ بھی اسی سپریم کورٹ کے جج ہیں، ان کا ٹرائل کالعدم قرار دینے والا تفصیلی فیصلہ آیا نہیں اور ٹرائل دوبارہ کیسے چلے گا۔