محمد صداقت حسن
ہریپور
محکمہ آثار قدیمہ نے کاروائی کے دوران خانپور کے علاقے میں موجود ایک شخص کے قبضہ سے مہاتما بدھ کا 2 ہزار سالہ قدیم مجسمہ برآمد کرلیا ۔مقدمہ درج
اطلاعات کے مطابق یہ کاروائی محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے مسرور شاہ نامی شخص کے پاس بدھا کے مجسمے کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی ۔سب ریجنل آفیسر ارکیالوجی نوازالدین نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں سلطان پور کے رہائشی مسرور شاہ کے پاس مجسمہ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی
جس پر فیلڈ آفیسر گل نبی اور سائٹ سپروائزر راجہ عدنان نے مذکورہ شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر2 ہزار سالہ قدیم مجمسہ برآمد کرلیا ہے جبکہ خانپور پولیس نے مجسمہ کو قبضہ میں لے کر مسرور شاہ کے خلاف کے پی انٹیک ایکٹ 2016 کی دفعات 52(1) اور (2) کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے
یہ بھی پڑھیں
- ہریپور سے لاپتہ مسیحی لڑکی عدالت میں پیش ،مرضی سے قبول اسلام اور شادی کا اقرار
- ہریپور کا ڈیڑھ سو سالہ قدیم فراہمی آب کا نظام جو آج بھی قابل عمل ہے
- طویل خشک سالی سے ہریپورکے آبی ذخائرکم ترین سطح پر آگئے
- ہریپور،انصاف مانگنے کی پاداش میں مقتول صحافی کی بہن بھی قتل
نوازالدین کے مطابق مجسمہ کا سائز 1-1 فٹ ہے جو کہ اصلی صورت میں موجود ہے ،جسے ملزم نے ٹیکسلا سے ملحقہ علاقہ خانپور میں غیر قانونی کھدائی کے دوران چوری کیا ۔اور اسے وہ پنجاب لے جانا چاہتا تھا تاکہ عالمی مارکیٹ میں بہتر قیمت پر فروخت کیا جاسکے
انہوں نے مزید بتایا کہ تفصیلی جائزہ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مجسمے 18 سو 2 ہزار سال پرانا ہے
مجسمہ قریباً 2 ہزار سال قدیم ہے ،نوازالدین
حکام کے مطابق قانونی کاروائی مکمل ہونے تھے یہ مجسمہ خانپور پولیس کی تحویل میں رہے گا جبکہ قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد اسے پشاور یا ایبٹ آباد میوزیم میں منتقل کردیا جائے گا
نوازالدین کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ میں اس وقت 3 ہزار کے قریب دریافت شدہ اور محفوظ کی جانے والے مقامات ہیں ۔تاہم ماہرین کے خیال میں 6 ہزار کے قریب دیگر مقامات کی کھوج لگانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہریپور میں تقریباً تمام دریافت شدہ مقامات کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے چوکیدار تعینات کئے گئے ہیں