آزادی نیوز
ٹیکسلا میں تھانہ حضرو کی حدود میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا .بچی اپنے خاندان کے ہمراہ شادی کی ایک تقریب سے لاپتہ ہوئی ،جس کی لاش بعد ایک زیرتعمیر عمارت سے ملی .بچی کے والد کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شاد ی میںشرکت کے لئے گئے ہوئے تھے جہاں سے ان کی بچی کو اغواء کیا گیا .
تاہم چچ انٹرچینج کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت میںبچی کی لاش کی اطلاع ملنےپر پولیس نے میت کو ہسپتال منتقل کیا جہاںبچی کو قتل کرنے سے قبل زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی ہے .
ڈی پی او خالد ہمدانی نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور 302 اور 376 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس گھنائونے واقعہ میںملوث ملزمان کی گرفتار ی اور انہیںانصاف کے کٹہرے میںلانے کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیںگے .
اس مقصد کے لئے مختلف ٹیمیںبھی تشکیل دیدی گئی ہیں.