آزادی ڈیسک
27 فروری 2019کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں مارگرائے جانے والے بھارتی پائیلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ایک تازہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں‌وہ دونوں‌ممالک کے مابین جنگ کے بجائے امن کی وکالت و ترویج کرتے دکھائی دیتے ہیں‌،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں‌وہ کہتے ہیں‌
جب میں‌نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی تو نیچے آتے ہوئے مجھے دونوں ملکوں‌کے درمیان کچھ فرق محسوس نہیں‌ہوا

دونوں‌ملک ایک جیسے خوبصورت ہیں اور جب میں‌نیچے گرا تھا تو مجھے نہیں‌پتہ چلا تھا کہ میں‌پاکستان میں‌ہوں‌،یا اپنے دیش بھارت میں‌ ، مجھے لوگ بھی ایک جیسے ہی لگے


فضائوں‌کے نگہباں‌شاہین قوم کا فخر ہیں‌،سربراہ پاک فضائیہ

امن ترجیح‌،کسی نے للکارا تو بھرپور جواب ملے گا ،آئی ایس پی آر
27 فروری ،اپنی مرضی اور مقام پر دشمن کو جواب دیا ،عمران خان


میں‌جب نیچے گرا تھا تو مجھے گہری چوٹ لگی تھی اور میں‌ہل نہیں‌پا رہا تھا لیکن جب مجھے محسوس ہوا کہ میں اپنے ملک میں نہیں‌ہوں تو میں‌نے بھاگنے کی کوشش کی ،میرے پیچھے لوگ آئے ان کا جوش کافی بڑھا ہوا تھا ،وہ مجھے پکڑنا چاہتے تھے ،
دومنٹ سے زیادہ کے اس ویڈیو بیان میں‌انہوں نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں‌لوگوں سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا تو وہاں‌پاک فوج کے دو جوان آگئے اور انہوں نے مجھے لوگوں سے بچایا پھر آرمی والے مجھے اپنی یونٹ لے گئے جہاں‌مجھے ابتدائی طبی امداد دی گئی .جس کے بعد مجھے ہسپتال منتقل کردیا گیا .اپنے ویڈیو بیان میں ونگ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستانی فوج کے رویہ اور سلوک کی ایک بار پھر تعریف کی اور کہا پاکستانی فوج انتہائی پروفیشنل فورس ہے
انہوں نے مزید کہا مجھے نہیں‌پتہ کہ امن کےلئے کیا کرناچاہیے لیکن میں‌چاہتا ہوں‌کہ امن آئے اور ہم امن سے رہیں‌…