سردار فیضان
ایبٹ آباد
کووڈ مریضوں کی بڑھتی ہوٸی تعداد کے پیش نظر ہزارہ ڈویژن کے سب سے بڑے ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس کی تمام او پی ڈیز کو بند کر دیا گیا ہے
ہسپتال ترجمان کیمطابق یہ فیصلہ کورونا کی بدتر ہوتی صورتحال اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے
ایبٹ آباد سمیت 6 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند
ایبٹ آباد میں کرونا سے 4 اموات،37 کیسز،11مقامات سیل
البتہ حادثات کی صورت میں ہنگامی شعبہ بدستور کام کرتا رہیگا تاہم ہسپتال میں مریضوں کے ورثا ، بزرگوں اور بچوں کے داخلے پر پابندی رہے گی
ترجمان نےمزید بتایا کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوٸی تعداد کے پیش نظر کورونا آٸی سی یو میں بستر کم پڑنے کے بعد دیگر شعبہ جات کو بھی کورونا وارڈز میں تبدیل کر دیا گیا ہے
اس وقت کورونا وارڈز میں 98 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہاٸی نگہداشت کے یونٹس میں رکھا گیا ہے
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام طبی عملے کیلیے خصوصی اقدامات وضع کیے گٸے تاکہ ان کی ہر ممکن حفاظت یقینی بناٸی جا سکے
جب کہ مریضوں اور تیمارداروں سے بھی استدعا کی گٸی کہ وہ ہر ممکن حفاظتی اقدامات (ایس او پیز)پر عملدرآمد یقینی بناٸیں تاکہ مرض کو پھیلنے سے ہر ممکن روکا جا سکے
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ہسپتال میں کورونا کے 26 مریض جاں بحق ہوۓ ہیں