پشاور بیورورپورٹ

خیبربختونخواہ حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو کو 21 جون تک کرونا سے بچائو کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیدیا ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں تمام محکموں کے سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبہ بھر میں تمام دفاتر میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 32 ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز کو اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کی ویکسین نیشن کے عمل کو یقینی بنائیں


یہ بھی پڑھیں 

  1. بےخانماں‌ریڈیوآرٹسٹ اورخوگرحمد کا گلہ
  2. سیاحت کا فروغ،سلاٸیڈز اور کاغذی منصوبے
  3. امریکہ کیلئے فوجی اڈو‌ں پر پاکستان کی وضاحت اور طالبان کا شدید ردعمل
  4. مسلم دشمنی کی بنیاد پر استوار ہونیوالا بھارت اسرائیل معاشقہ

اس کیلئے ان سیکرٹریز کو 21 جون کی تاریخ دی گئی ہیں ا س سے قبل ہی تمام ملازمین اپنے کرونا ویکسیشن نیشن پر عملدرآمد کروائیں

اعلامیے کے مطابق جو ملازمین کرونا ویکسی نیشن نہیں کروائیں گے انہیں 21 جون کے بعد دفاتر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی.

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تمام محکمہ جات کے سیکرٹریز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے

 مقررہ تاریخ تک ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو دفاتر میں داخلہ کی اجازت ہر گز نہ دی جائے