یاد رہے کہ افغان حکام کی جانب سے سرحد پر چوکی قائم کرنے پر دو طرفہ فائرنگ شروع ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا تھا تاہم اس واقعہ کے بعد پاکستان نے طورخم بارڈر کو تجارت اور آمدورفت کیلیے بند کر دیا تھا
مقررین نے کہا کہ بارڈر کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کیا جائے اور نہ ہی طورخم راستے تجارت اور لوگوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا کی جائیں یہ دور جنگوں کا نہیں بلکہ اقتصاد کا ہے
ندی کی بڑھتی آلودگی کے سبب جہاں مچھلی کی فارمنگ ختم ہوئی وہیں زراعت اور مویشی بانی اور مقامی سیاحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ۔کیوں کہ جو پانی کسی وقت پینے کیلئے بھی استعمال ہوسکتا تھا آلودگی کے سبب نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور فصلوں پر بھی اثر انداز ہونے لگا
کدھر ہیں ماحولیاتی آلودگی اور انڈسٹریز اینڈ کنزیومرز کے محکمے جو یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آبادی بیشک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اپنا گھر ہر کسی کی خواہش اور ضرورت ہے رہائشی منصوبوں کی مخالفت نہیں کرتا اور ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کو ضروری سمجھتا ہوں تاہم ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر اور اس سے جڑے ہوئے ضروری لوازمات اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے اور باقاعدگی سے ان ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کے وقت نگرانی کی جانی چاہئے