ہریپور
بیورورپورٹ
پاکستان ایرو سپیس کونسل اور 20 معروف کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفد کا پاک آسٹریا فعخشولے انسٹیٹیوٹ آف ایپلائیڈ سائسنز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ ،
دورے کا مقصد یونیورسٹی طلباء اور مارکیٹ میں موجود انڈسٹریز کے ساتھ باہمی اشتراک کو بڑھانا ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے
اس حوالے سے ادارے میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان کی معروف کمپنیوں کے سربراہان اوز اور نمائندوں نے شرکت کی
ہنرمند پاکستان کے سلوگن کے تحت مقامی سطح پر تحقیق کے نئے مواقع فراہم کرنا ،اور طلباء کو صنعتوں کے ساتھ مل کرکام اور ریسرچ کے مواقع فراہم کرنا اس ادارے کا بنیادی مقصد ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
- ہریپور کا ڈیڑھ سو سالہ قدیم فراہمی آب کا نظام جو آج بھی قابل عمل ہے
- ٹی آئی پی ہریپورای-ووٹنگ مشینوںکی خریداری کی حکومتی فہرست سے خارج
- طویل خشک سالی سے ہریپورکے آبی ذخائرکم ترین سطح پر آگئے
- ہریپور،انصاف مانگنے کی پاداش میں مقتول صحافی کی بہن بھی قتل
پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ایک ایسا ادارہ ہے جو خلائی تحقیقات ،دفاع ،ہائی ٹیک میکینکل اور الیکٹرونکس کے شعبوں میں قومی و بین الاقوامی سطح کی صنعتی ضرورتوں کے حوالے سے تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری کیلئے کوشاں ہے
ادارے کا دورہ کرنے والے وفدکو پروفیسر محمد مجاہد اور ڈاکٹر ناصر علی خان نے ادارے کے تحت جاری اور اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔بعدازاں وفد اراکین نے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا
جاری و مستقبل کے منصوبے
بعدازاں وائس چانسلرل ڈاکٹر محمد مجاہد نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارک کا قیام گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کےلئے انٹرشپ اور گریجویٹ طلباء کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے
تقریب کے شرکاء سے خطاب تقریب میں پاک ایرو اسپیس کونسل کے دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا
پاکستان ایرو اسپیس کونسل کے کنوینر امتیاز علی راسگر نے بتایا یہ اپلائیڈ انجینئرنگ کی پہلی یونیورسٹی ہے ہم چاہییں گے کہ یہاں سے ایرو اسپیس کے پرائیویٹ سیکٹر کی گروتھ ہو
یہاں کے طلباء اور فیکلٹی کا کس طرح سے ہائی ٹیک انڈسٹری کے ساتھ تعلقات قائم کئے جائیں یہ ایک کوشش ہے جو قومی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی بعدازاں وفد کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا