نیوز ڈیسک
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ پی ٹی سی ایل کی جانب سے 5جی ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش،ڈائون لوڈنگ سپیڈ 1.5 جی بی فی سیکنڈ رہی .پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر میں ہونے والی یہ آزمائش ملک میں انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے میںایک انقلابی قدم ثابت ہوسکتا ہے .بالخصوص صحت ،مفاد عامہ ،تعلیم ،آمدورفت اور دیگر شعبوں میں یہ ٹیکنالوجی اہم معاون ہوگی .جبکہ اس سروس کے آغاز سے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صارفین کو بہترین اور تیز ترین انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے میں آسانی ہوگی .
سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں 35ہزار سے 11لاکھ روپے تک اضافہ
اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب میںوفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں5 جی ٹیکنالوجی کے متعارف کروانے سے انفرادی اور صنعتی سطح پر زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے.اور اس سے وزیر اعظم عمران خان کا ڈیجیٹیل پاکستان کا دیرینہ خواب پورا ہوگا.
انہوں نے مزید کہا جدید ٹیکنالوجی سے اقتصادی ترقی اور صنعتی سرگرمیوںکو فروغ ملے گااور یہ ٹیکنالوجی ہمارے اہداف کے حصول کا اہم معاون ہوگی
جبکہ پی ٹی سی ایل کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ندیم خان کا کہنا تھا کہ ادارہ 1947 سے پاکستانی شہریوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن کر خدمات سرانجام دے رہا ہے