دیگر پوسٹس

تازہ ترین

!!!مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے

سدھیر احمد آفریدی کوکی خیل، تاریخی اور بہادر آفریدی قبیلے...

حالات کی نزاکت کو سمجھو!!!

سدھیر احمد آفریدی پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر کو غریبوں...

ماحولیاتی آلودگی کے برے اثرات!!

کدھر ہیں ماحولیاتی آلودگی اور انڈسٹریز اینڈ کنزیومرز کے محکمے جو یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آبادی بیشک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اپنا گھر ہر کسی کی خواہش اور ضرورت ہے رہائشی منصوبوں کی مخالفت نہیں کرتا اور ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کو ضروری سمجھتا ہوں تاہم ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر اور اس سے جڑے ہوئے ضروری لوازمات اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے اور باقاعدگی سے ان ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کے وقت نگرانی کی جانی چاہئے

متبادل پر سوچیں!! سدھیر احمد آفریدی کی تحریر

یہ بلکل سچی بات ہے کہ کوئی بھی مشکل...

یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کےلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوارنامزد

آزادی ڈیسک

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں متفقہ طور پر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


حکومت کو پہلا بڑا دھچکا ،سینیٹ انتخابات میں‌یوسف رضاگیلانی فاتح

آنکھ کھلی تو خود کو ابا کے سینے سے چمٹے ہوئے دیکھا…


 

پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کی تجویز پیش کی تھی جس کی عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حمایت کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار تھے اور انہوں نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔نومنتخب سینیٹرز 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔جبکہ حکومت کی جانب سے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہی دوبارہ چیئرمین سینیٹ نامزد کیا گیا ہے۔