طاہر منیر اعوان
ہزارہ کی علاقائی ثقافتی مردوخواتین گیمز 17اور 18فروری سے سٹی سپورٹس کمپلیکس اور ایبٹ آباد بار کلب گراؤنڈ میں شروع ہوں گی،خواتین کے کھیلوں کی افتتاحی تقریب آج 17 فروری بروز بدھ دن گیارہ بجے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گی،افتتاحی اور اختتامی تقریب میں خواتین اراکین اسمبلی اور،خواتین ضلعی انتظامی افسران بحثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گی،علاقائی اور ثقافتی کھیلوں میں پیٹو گرم،کولڑہ چھپاتی،میوزیکل چیئر ، رسہ کشی ،والی بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں،جس میں خواتین کے مختلف کالجز ،سکولز،ایسوسی ایشن کی ٹیمیں حصہ لیں گی،ایبٹ آباد میں اپنی نوعیت کی پہلی منفرد گیمز کے انعقاد کے لئے ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ کی صدارت میں ریجنل سپورٹس آفس میں اجلاس منعقد ہوا
یجس میں سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل کھیلوں کے دیگر افسران سمیت مختلف گیمز سے وابستہ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران شریک تھے،مردوں کے علاقائی ثقافتی کھیلوں کا افتتاح 18فروری بروز جمرات کو بار کلب گراؤنڈ میں ہوگا،جس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر میجر ریٹائرڈ جہانگیر الہی ایڈووکیٹ مہمان خصوصی ہوں گے،کبڈی ،رسہ کشی ،گتکہ،کراٹے،بیڈ منٹن ،سکواش،ووشو،والی بال کے کھیلوں کے علیحدہ علیحدہ مقابلے ہوں گےاسی طرح یہ مقابلے کئی روز تک جاری رہیں گے اور ساتھ ساتھ انٹر ڈسٹرکٹس صوبائی مقابلوں کے لیے ٹرائلز اور تربیتی کیمپس کا سلسلہ 29 مارچ تک جاری رہے گا اور ضلع ایبٹ آباد کی مختلف گیمز کی ٹیمیں 30مارچ کو پشاورمیں منعقدہ صوبائی انٹرڈسٹرکٹ گیمز میں ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گی یہ صوبائی گیمز کرونا کے باعث ایک سال کے تعطل کے بعد 31 مارچ سے 4 اپریل تک پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس سمیت مختلف مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گی اسی طرح رمضان کے بعد جشن ہزارہ کے نام سے بڑے پیمانے پر علاقائی ثقافتی گیمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ہزارہ کی ثقافت اور کھیل کے تمام رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا