ہریپور،بیورورپورٹ
ہریپور کے علاقے شاہ مقصود میں نوسالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ،متاثرہ بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کردی ۔
شاہ مقصود کے رہائشی عبدالغفور نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کی نوسالہ بیٹی عصر کے بعد قرآن پاک پڑھ کر واپس گھر آرہی تھی کہ اسے ایک مقامی شخص جس کا نام شاہد الیاس،شیرخان ہے زبردستی گھسیٹ کر قریبی باغ میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا
اوربچی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر ملزم فرار ہوگیا ،تاہم بچی جب کافی دیر تک گھر نہ پہنچی تو انہوں نے بچی کی تلاش شروع کردی جو انہیں قریبی باغ میں بے ہوشی کی حالت میں ملی ۔
یہ بھی پڑھیں
- 9 سالہ بچی سے زیادتی کے مرتکب امام مسجد کو سزائے موت
- عاصمہ رانی قتل کیس ،جرگہ کے کہنے پر قاتل کو معاف کیا ،والد کا بیان
- کے پی ہاکی لیگ کے میچز اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نمازجنازہ
- پشاور کے کارخانو بازار میں پولیس کی گاڑی پر بم حملہ ،1 اہلکار شہید 3 زخمی
جسے فوری طور پر ٹراما سنٹر ہریپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے جبکہ بچی کی گردن اور جسم پر متعدد جگہوں پر کاٹے جانے کے نشانات موجود ہیں
دوسری جانب بچی کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ سرائے صالح پولیس سٹیشن میں ملزم کے خلاف دفعہ 376 اور 53 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے
جبکہ گذشتہ رات گئے ایس ایچ او سرائے صالح اعجاز خان نے ملزم شیر خان جو گرفتار کرلیا ہے
واضح رہے کہ 25 ستمبر کوحویلیاں کے علاقے سے ایک نوجوان خاتون کو اغوا کرکے تین افراد نے شاہ مقصود پولیس چوکی کی حدود میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تاہم اس واقعہ میں ملوث ملزمان بھی تاحال گرفتار نہیں کئے جاسکے