ہریپور
بیورورپورٹ

خانپور پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع کھوٸی میرا سورج گلی میں پتھر کی کان بیٹھ گٸی ۔متعدد گاڑیاں ،ٹریکٹر ملبے تلے دب گٸے ۔پولیس کی جانب سے تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی

یہ بھی پڑھیں

  1. ہریپور کا ڈیڑھ سو سالہ قدیم فراہمی آب کا نظام جو آج بھی قابل عمل ہے
  2. طویل خشک سالی سے ہریپورکے آبی ذخائرکم ترین سطح پر آگئے
  3. ٹی آئی پی ہریپورای-ووٹنگ مشینوں‌کی خریداری کی حکومتی فہرست سے خارج
  4. ہریپور،انصاف مانگنے کی پاداش میں مقتول صحافی کی بہن بھی قتل

اس حوالے سے خانپور پولیس کے موقع پر موجود اہلکاروں نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح چھ بجے اس وقت پیش آیا ۔جب پتھر توڑنے کیلیے ممکنہ طور پر دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔

کان حادثہ کے بعد امدادی کارواٸیاں جاری ہیں (تصویر بشکریہ راجہ سعادت)

جس کے نتیجے میں پہاڑی اور بھاری پتھریلی چٹانیں زمین بوس ہو گٸیں ۔

واقعہ کے بعد متاثرہ مقام پر امدادی کارواٸیاں جاری ہیں

حادثہ کے بعد متاثرہ علاقے میں امدادی کارواٸیاں جاری ہیں ۔تاہم ابھی تک کسی انسانی جان کے ضیاع کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے

مقامی پولیس کے مطابق موقع پر موجود مزدوروں کی تعداد کا تعین کررہی ہے اور کسی ممکنہ نقصان کا جاٸزہ لیا جا رہا ہے