عتیق عباسی
ایوبیہ
سیاحتی مقام ایویبہ کے تھانہ بکوٹ کی حدود میں واقع ایک نواحی گائوں میں شہری پر حملہ کرنے والے تیندوے کو مقامی افراد نے مارڈالا ۔معمر شخص رحیمداد گھر کو جاتے ہوئے راستے میں ایک جنگلی تیندوے کے حملے کی زد میں آگئے تھے ،جن کے شور پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہوئے
اورایک جگہ گھیر کر لاٹھیوں کے وار کرکے حملہ کرنے والے چیتے کو مقامی لوگوں نے مار دیا ۔واقعہ کے حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں تیندوے کو ایک معمر شخص جس کا نام رحیم داد ہے کو بھنبھوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
جبکہ دیگر ویڈیوز میں بڑی تعداد میں مقامی لوگ لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ آور چیتے کو مارنے کی کوشش کرررہے ہیں جو بعدازاں اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے ۔
تھانہ بکوٹ پولیس کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں ،جن کی رپورٹ کے مطابق قانونی کاروائی کی جائی گی ۔
70 سال کی عمر میں بھی انڈے دینے والا منفرد پرندہ
ایبٹ آباد ،سوشل میڈیا پر مرد بن کر خواتین کو ہراساں کرنیوالی خاتون گرفتار
جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور تعمیرات کی وجہ سے جنگلی جانوروں کی قدرتی پناہ گاہیں اور خوراک کے ذرائع متاثر ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں خونخوار جانوروں کے انسانوں اور پالتو جانوروں پر حملوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے
تاہم محکمہ شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے
دوسری جانب زخمی ہونے والے شہری رحیم داد کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے