مسرت اللہ جان
پشاور سپورٹس کمپلیکس میں پہلے کے پی نیشنل ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام ہونیوالے اس کے ہاکی لیگ میںآٹھ مختلف ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں جس میں قومی سینئر اور جونئیر ٹیموں کیساتھ ساتھ ریجنل ٹیموں کے کھلاڑیوں کو سلیکشن کے بعد کھیلنے کا موقع مل رہا ہے-
افتتاحی تقریب لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور کے آسٹرو ٹرف پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی تھے جبکہ اس تقریب میں سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ‘ ایم ڈی بینک آف خیبر ‘ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیار خٹک خیبر پختونخواہ ایسوسی ایشن کے سعید خان صدر ظاہر شاہ و ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں سمیت کھیلوں کے شعبوں سے وابستہ افراد اور آٹھ مختلف ٹیموں کے مالکان بھی شریک ہوئے.
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کے احترام میں تمام حاضرین کھڑے ہوگئے اور بعد ازاں آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے کوچز و مینجرز کے ہمراہ مارچ پاسٹ کیا ‘ سب سے آخر میں بینڈ کی خوبصورت دھن نے سب کی توجہ اپنی طرف دلائی
تقریب میں سابق اولمپین رحیم خان نے تمام ٹیموں کے کپتانوں سے حلف لیا ‘سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے کھیلوں کے آغاز کا اعلان کردیا گیا ‘جس کے بعد فضاء میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا.
کے پی ہاکی لیگ کیلئے باقاعدہ سونگ بھی مقامی فنکار نے تیار کیا تھا جو کہ افتتاح کے موقع پر گلوکار نے سنایا.یہ ہاکی لیگ کم و بیش پندرہ اکتوبر تک صوبے کے مختلف علاقوں کے آسٹرو ٹرف پر کھیلا جائیگا جس میں پشاور ‘ مردان ‘ چارسدہ ‘ بنوں اور ڈی آئی خان کے آسٹرو ٹرف شامل ہیں
یہ بھی پڑھیں
- بدلا ہوا ضٌلع اورکزئی محکمہ سیاحت کی سائیکل ریس اور چرتہ زائی
- مقابلوںمیںحصہ لینے والی زائد العمر خواتین کھلاڑیوںکی میڈیکل رپورٹس طلب
- فٹ بال قبائلی اضلاع میں تیزی سے مقبول ہونے والاامن کا سفیر کھیل
- خیبرپختونخواہ نیشنل ہاکی لیگ ٹیموں کی نیلامی ،پشاور ٹیم سب سے مہنگی
ان مقابلوں کے انعقاد میں ہاکی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کی ٹیم بھی بڑی فعال نظر آئی .ہاکی لیگ کے پہلے روز پہلے میچ میں ملاکنڈ ٹائیگرز کی ٹیم نے بنوں پینتھرز کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دی . تاریخی اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی کی نئے بنن لے آسٹروٹرف پر کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں آسٹروٹرف پر کھیلنے کیلئے کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ آسٹرو ٹرف مکمل طور پر خشک تھا انتظامیہ کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی نہیں دیا گیا تھا

ہاکی لیگ کی فیورٹ ٹیم بنوں کی ٹیم تھی تاہم حیرت انگیز طور پر وہ اپنے پہلے ہی میچ جو کہ ملاکنڈ ٹائیگرز کی ٹیم کیساتھ تھا میں بری طرح ہار گئے تاہم کھیل کے دوران انہوں نے بھرپور طریقے سے اپنے مخالف پر حملے کئے اور بال کو مخالف کی ڈی تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہے تاہم یہ اعزاز ملاکنڈ ٹائیگرز کے حصے میں آیا کہ انہوں نے اپنے مخالف بنوں پینتھرز کی ٹیم کو چوبیسویں ‘ چالیسویں اورچون ویں منٹ میں ٹیم کی برتری دلائی جو آخر ی وقت تک جاری رہی
یوں یہ پہلا میچ جو کہ اسلامیہ کالج گرائونڈ کے حال ہی وزیراعلی کے ہاتھوں افتتاح ہونیوالے آسٹرو ٹرف پر ملاکنڈ کی ٹیم نے اپنی فتح کا آغاز کردیا- ٹیم کے اونر وجیہہ خان کے مطابق وہ ابتداء میں ذہنی تنائو کا شکار تھے لیکن کھلاڑیوں کی ان تھک محنت کے باعث ہم نے اپنی فتح کا آغاز کردیا ہے اور اب انشاء اللہ اس فتح کو اختتام تک لے جائینگے.
ملاکنڈ نے بنوں پینتھر ،کوہاٹ نے ہزارہ ، ٹرائبل نے مردان کو ہرادیا
کے پی ہاکی لیگ کے افتتاحی میچ میں ملاکنڈ ٹائیگرز نے بنوں پینتھر کی ٹیم کو تین صفر سے ہرا دیا یہ میچ اسلامیہ کالج پشاور کے آسٹرو ٹرف پر کھیلا گیا‘ جب چارسدہ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے میچ میں کوہاٹ نے ہزارہ ریجن اور ٹرائبل کی ٹیم نے مردان کی ٹیم کوہرا دیا.
پشاور کا مقابلہ ڈی آئی خان کی ٹیم سے تھا تاہم میچ کو ملتوی کردیا گیا جس کے بعد صرف ملاکنڈ ٹائیگرز اور بنوں پینتھرز کی ٹیم کے مابین مقابلہ ہوا جس میں کھیل کے چوبیسوی منٹ میں مبشر نے‘چالیسویں منٹ میں انیس نے جبکہ چون ویں منٹ میں مبشر میں ملاکنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بالترتیب گول کئے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کا مقابلہ یکساں رہا
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر گول کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی تاہم ملاکنڈ ٹائیگرز کی ٹیم ہی گول کرسکی اس طرح افتتاحی میچ میں ملاکنڈ ٹائیگرز کی ٹیم نے بنوں کی مضبوط ٹیم کو ہرا دیا
چارسدہ میں کھیلے جانیوالے میچ میں کوہاٹ نے ہزارہ کی چار کے مقابلے میں چھ گول کرکے ٹیم کو ہرا دیا.جبکہ ٹرائبل کی ٹیم مردان کی ٹیم چار صفر سے ہرا دیاٹرائبل کی طرف سے ابراہیم نے ایک جبکہ حمزہ‘ وحید اور ظہور نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کوکو برتری دلائی
اسلامیہ کالج ٹرف‘ بالٹی کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری رہی
کے پی ہاکی لیگ کے مقابلوں کے دوران اسلامیہ کالج کے آسٹرو ٹرف پر پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ٹیموں کے مقابلوں کے دوران آسٹرو ٹرف کو پانی نہیں دیا گیا تھا جس کے بارے میں کھلاڑیوں نے بھی شکایات کی جبکہ میچ کے دوران کھلاڑی بالٹیاں بھر بھر کر آسٹرو ٹرف پر ڈالتے رہے.اس بارے میں اسلامیہ کالج کا موقف تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی نہیں تھا تاہم پانی کی کمی ہاکی گراؤنڈ پر محسوس ہوتی رہی جو کہ میچ کے اختتام تک جاری رہی اور پانی کیلئے جنریٹر بھی نہیں تھا..
انشاء اللہ جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے‘ وجیہہ خان
ملاکنڈ ٹائیگر کے اونروجیہہ خان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ سے قبل ذہنی تناؤ کا شکار تھا لیکن میری ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے میچ جیت لیا اور انشاء اللہ جیت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا. میچ جیتنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں قومی کھیلاڑی کیلئے سب سے زیادہ بولی دی اور ان کھلاڑیوں کیساتھ بہترین کمبی نیشن رہی جس کی وجہ سے ہماری ٹیم پہلی میچ جیت گئی
انہوں نے امیدظاہر کی کہ میچز جیتنے کا سلسلہ انشاء اللہ جاری رکھیں گے اور بنوں میں کھیلے جانیوالے میچ کیلئے لڑکے تیاری کرینگے اور ہماری کوشش ہے کہ ملاکنڈ ٹائیگرز کی ٹیم کے پی نیشنل ہاکی لیگ جیت سکے.
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی وقار جو کہ گول کیپر تھے کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے اسی وجہ سے ہم تین صفر سے جیت سکے انہوں نے آسٹرو ٹرف میں پانی کی کمی کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ اس میں بہتری آئیگی
ہاکی کے کھیل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے سید ظاہر شاہ
کے پی ہاکی لیگ کے مقابلوں کیلئے کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ صبح سویرے ہی اسلامیہ کالج کے آسٹرو ٹرف پر پہنچے تھے وہ بطور آرگنائزنگ سیکرٹری کے پی ہاکی لیگ کام کررہے ہیں.اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید ظاہرشاہ کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے مشکور ہے جنہوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں آسٹرو ٹرف لگا دئیے ہیں اب یہ ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور گراؤنڈ پر توجہ دیں اور نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیں
پشاور فالکن کے اعزاز میں تقریب
اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر گل ماجد کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج کا تعلیم کے فروغ میں بڑا کردار ہے اس کے ساتھ کھیلوں کے مختلف شعبوں میں نمایاں کھلاڑی پیدا کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور فالکن کی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ کے پی ہاکی لیگ کا انعقاد بہترین اقدام ہے اس سے نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا یہ خوش آئند بات ہے کہ اس میں زیادہ تر نئے اور لوکل کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا ۔