آزادی نیوز
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے قومی احتساب بیورو (نیب) کا 10مارچ کی طلبی کا نوٹس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کا مؤقف ہے کہ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں10مارچ کو طلب کررکھا ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التوا ہے اور ایک ہی معاملے پر 2 صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی۔
توہین عدالت پر رکن قومی اسمبلی صالح محمد ،ایم پی اے احمد شاہ کے وارنٹ جاری
ایبٹآباد میںشاہراہ ریشم کی تعمیر شہریوںکے لئے ڈرائونا خواب بن گئی
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پہلے ہی پولیس کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات بھگت رہا ہوں، استدعا ہےکہ عدالت نیب لاہور کو انہیں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 29 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔