آزادی نیوز
کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی پیش نظر خیبرپختونخواہ کے 17 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کردئے گئے
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے بندش کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا تھا
یہ بھی پڑھیں
تاہم حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے حالیہ اجلاس میں تمام نجی و سرکاری ادارے مدارس ،کیڈٹ کالجز ،اکیڈیمیز اور ٹیوشن سنٹرز فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے
ان اضلاع میں چارسدہ ،مہمند ،خیبر ،مردان ،صوابی ،دیرلوئر ،مالاکنڈ،سوات ،شانگلہ ،اپر دیر ،بونیر ،باجوڑ،اپرچترال ،لوئرچترال ،ایبٹ آباد ،ہریپور ،مانسہرہ ،بٹگرام ،لوئر کوہستان ،کوہاٹ ،کرم ،کرک ،بنوں ،شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں
تاہم
تاہم جن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند نہیں کئے گئے وہاں وضع کردہ ایس او پیز کے تحت تعلیمی عمل جاری رہے گا