نیوز ڈیسک
کوئٹہ مسافر گاڑی کو حادثہ میں ایک خاندان کے نو افراد سمیت 14افراد جاں بحق ،12 زخمی ،مسافر بس پنجگور سے مسافروں کو لیکر کراچی جارہی تھی کہ اوتھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی ،جاں بحق ہونے والوں میں جمعیت علماء اسلام کے ایک مقامی رہنما الفت بلوچ ان کے اہلخانہ اور بچے بھی شامل ہیں ،پولیس حکام کے مطابق حادثہ رات دو بجے کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا ،جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو گاڑی سے نکالا .اور انہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تاہم چار زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیںکراچی منتقل کردیا گیا ہے …