آزادی نیوز
آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے کہاہے کہ کشمیریوں کے قتل عام،خواتین کی بے حرمتی اورنوجوانوں،بزرگوں پربہیمانہ تشددکے بعدجہادفرض ہوجاتاہے،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورپاکستان کی سالمیت وبقاء لازم وملزوم ہیں،یواین اوسے دودہائیوں پرمحیط وابستگی کی بنیادپروثوق سے کہتاہوں کہ بین الاقوامی سطح پرمسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کوئی بھی فیصلہ پاکستان سے پوچھے بغیرہوہی نہیں سکتا،اب چیخیں دلی سے نکلنی چاہییں،دنیاپرثابت کرناہوگاکہ دشمن ہماری مرضی پوچھے بغیر یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتا،کشمیر پر کمزوری دکھانے سے پاکستان بھی غیرمحفوظ ہوگا۔
بین الاقوامی برادری اس وقت تک انصاف کیلیے ہمارا ساتھ نہیں دے گی جب تک ہم خودکوانصاف کے لیے اہل ثابٹ نہیں کرلیتے،پاکستان جموں وکشمیرکے بغیرنامکل ریاست ہے،کراچی سے خنجراب تک ہرپاکستانی کشمیرکے لیےخون دینے کوتیارہے،ہمیں بھارت کاجھوٹااورمکروہ بیانیہ مستردکرکے اپناسچااورمبنی برحق بیانیہ مشتتہرکرکے مظلوم کشمیریوں کامقدمہ ہرمحازپرلڑناہوگا۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ہری پوریونیورسٹی میں ہفتہ یکجہتی کشمیرکی اختتامی تقریب اورکشمیرڈیسک کے قیام کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔
تقریب سے ہری پوریونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرانوارالحسن صدیقی،آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرکلیم عباسی نے بھی خطاب کیاجب کہ دونوں یونیورسٹیزکے مابین ایم اویوبھی سائن کیاگیااس موقع پرہری پوریونیورسٹی کے ممبرسینٹ جسٹس نثاراحمد،ڈیڈک چئیرمین وایم پی اے ارشدایوب،ایچ سی سی آئی کے نائب صدرامجدعلی چغتائی،دونوں یونیورسٹیزکے رجسٹرار،فیکلٹی وطلباء وطالبات کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔صدرآزادجموں وکشمیرسردار مسعودخان نے طلباء وطالبات سمیت پوری نوجواں نسل پرزوردیاکہ وہ پاکستان کی سالمیت وتحفظ کے لیے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اورغاصب بھارت کی مکروہ سازشیں آشکارکرکے اس کے جھوٹے بیانیے کوشکست دینا ہوگی ۔اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کابیانیہ عام کرنا ہوگا ۔انھوں نے کہاانڈیا نے 30 لاکھ ہندومقبوضہ کشمیرمیں آبادکرکے ایک اورگھنائونی سازش کی ہے۔کشمیریوں پرمسلمان ہونے کی وجہ سے مظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں ،بی جے پے کے گھنائونے منصوبے پوری طرح آشکارہوچکے ہیں۔سردارمسعودخان نے کہاکہ پاک چائنہ کوریڈور،نظریاتی ڈھا نچے اوراستعدادسے انڈیابے حدخائف ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے بارڈروں اورکشمیرمیں بھی اپنی فوج جھونک رکھی ہے۔انھوں نے کہاکہ جب دوسرے لوگ ثقافت اوراقدارمٹانے پرتل جائیں تودفاع فرض ہوجاتاہے اورجہادقتال نہیں ہے کسی آبادی کوصفحہ ہستی سے مٹانانہیں ہے، مقبوضہ کشمیرمیں تو کشمیریوں کاقتل عام،خواتین کی بے حرمتی اورنوجوانوں کوعقوبت خانوں اورجیلوں میں قیدکرکے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے، کشمیرکاتشخص ختم کیاجارہاہے،اس لیے بے بسی کے اظہارکے بجائے اب چیخیں دلی سی نکلنی چاہییں اورایک بات طے ہے کہ آپ کھڑے ہوں گے تودنیاآپ کے ساتھ کھڑی ہوگی ہمیں ہرسطح اورمحاذپر کشمیریوں کی جنگ بھرپوراندازمیں لڑنی ہوگی۔صدرآزادکشمیرنے ہری پوریونیورسٹی میں کشمیرڈیسک جے قیام پروائس چانسلر ڈاکٹرانوارالحسن گیلانی اوران کے رفقاء کاخصوصی شکریہ اداکیااوراے جے کے یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کوبھی خوش آئندقراردیا۔