رابعہ ناصر محمود
ڈیجیٹل پاکستان نواجوانوں اور خواتین کی ترقی کی ضمانت، ڈیجیٹیلائزیشن مسائل کا حل ہے، ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے حکومت کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے، شالیمار ڈیجیٹل کے ورچوئل کانفرنس میں،شرکاء کا اظہار خیال۔
ڈیجیٹل پاکستان ورلڈ ٹیک سمٹ (ڈی پی ڈبلیو ٹی ایس) روڈ شو کے نام سے انتہائی معلوماتی ورچوئل سمٹ صدر اور بانی ڈیجیٹل سینیٹر میاں عتیق کی نگرانی میں ڈیجیٹل پاکستان نیٹ ورک کی طرف سے سے منعقد کی گئی۔ ڈیجیٹل پاکستان نیٹ ورک کا مقصد اور وژن ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
شالیمار ڈیجیٹل سروسز (ایس ڈی ایس) نے ورچوئل روڈ شو 15 اپریل 2021 سے شروع کیا۔ اس ورچوئل روڈ شو کا ایجنڈا تمام آئی ٹی پروفیشنل اور ماہرین ، کالجوں ، یونیورسٹیوں کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ اس روڈ شو کا مقصد پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنانا اور سپورٹ،نیٹ ورک اور روزگار کا سسٹم بنانا اور سب کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔
ڈیجیٹلائزیشن اور اس کے ذریعے سیکٹر کو کیسے بہتر بنایا جائے؟
کے موضوع کے تحت ہونے والے ورچول روڈ شو میں خیبرپختونخواہ اور لاہور کے کل 30 اسپیکرز نے ڈی پی جی پاکستان اسٹار ورلڈ ٹیک سمٹ (ڈی پی ڈبلیو ٹی ایس) حصہ لیا۔جن میں آئی ٹی کمپنیز،چھوٹے کاروباری اداروں اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی
ڈیجیٹل سینٹر اور ڈی پی ڈبلیو ٹی ایس کے بانی سینیٹر میاں عتیق کی زیر نگرانی ہونے والی اس سمٹ کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے بارے میں خواتین اور نوجوانوں میں شعور پیدا کرنے اور ان کیلئے روزگار کے مواقع کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا اور انہیں زیادہ بااختیار بنانا ہے
یہ بھی پڑھیں
- جامعہ ایبٹ آباد اورامریکی یونیورسٹی کے درمیان تحقیق میں تعاون کی مفاہمت پر دستخط
- 20 پاکستانی کمپنیوں کا پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کیساتھ تحقیق و مہارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- خیبرپختونخواہ کے 25 ہزار نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے کیلئے 3 ارب کا منصوبہ
- ڈیجیٹل میڈیا کیلئے اشتہارات کی پالیسی کے منفی ومثبت پہلو
ڈیجٹیل سمٹ کے آرگنائزر ادارے شالیمار ڈیجیٹل سروسز کی جانب سے ورچوئل روڈ شو کا سلسلہ 15 اپریل 2021 سے شروع کیا گیا جس کا بنیادی مقصدملک میں انفرادی سطح پرکام کرنے والے آئی ٹی پروفیشنل اور ماہرین ، کالجوں ، یونیورسٹیوں کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔تاکہ مربوط اور منظم انداز میں آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنایا جا سکے اور نیٹ ورکنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا اور تلاش کئے جاسکیں
15 اکتوبر کو ہونے والی کانفرنس میں خیبرپختونخواہ سے 33 مقررین نے شرکت کی۔جن میں آئی ٹی سیکٹر سے ریڈ آئی ٹی کمپنی ، ایچ آئی اسٹوڈیو ، خیبر کوڈڈ ، ایزن کنسول ، ایپ فلیکس سافٹ ، ٹیکنکور سافٹ ویئر ہاؤس ، ٹیک سافٹ پاکستان ، کراس روڈ ایس/ڈبلیو ٹیکنالوجی ، ای بزنس سلوشنز ، یو ایف وی ٹیک سلوشنز ، ایکسپرٹس دیو آئی ٹی سولوشنز ، ویب سوفٹ کمپنی ، ایتھریل اٹ سلوشنز شامل ہیں
جبکہ میڈیا کے شعبے سے ملاکنڈ نیوز کے پی کے ، بالاکوٹ نیوز ، رائل نیوز ، سائبان ٹی وی ، ڈیلی شامل سوات ، پبلک نیوز ، آواز نیوز ، اکسریات نیوز ، ہم عوام نیوز ، ڈیلی نظامت سوات ، فرانس 24 انگریزی نیوز ، ڈیرہ نیوز ٹی وی ، اے سی پی نیوز ، 4 نیوز ، 24 نیوز / نیوز ون ، ڈیلی کسوٹی نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔
ڈیجیٹل پاکستان نیٹ ورک کے بانی اور صدر میاں عتیق نے ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت،نوجوانوں اورخواتین کو بااختیار بنانے اور منصوبے کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور بعدازاں شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ،۔ شالیمار ڈیجیٹل سروسز کی سی ای او مس رابعہ ناصر محمود اور ڈیجیٹل پاکستان نیٹ ورک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی پی ڈبلیو ٹی ایس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
خبر سے لیکر کاروبار اور تعلیم ڈیجٹلائزیشن کی مرہون منت
اس کے علاوہ سمٹ میں شریک خورشید عالم سی ای او رائیڈ آئی ٹی کمپنی نے کانفرنس اپنے خیالات شیئر کیے کہ وہ ٹیکنالوجی کے ذریعے کیسے حل فراہم کرتے ہیں۔ ہارون یوسف کے سی ای او ایکسپرٹزدیو نے انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے کے بارے میں بات کی۔
اقبال شہزاد سی ای او ایچ آئی اسٹوڈیو نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ہم اپنے تعلیمی نظام کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔ سید وقار حسین سی ای او کراس روڈ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی نے اپنے خیالات کا اشتراک کیا کہ ہم کس طرح اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے مقامی کاروبار کو بیداری فراہم کر سکتے ہیں۔ انجینئر سہیل احمد ایم ڈی ویبڈسافٹ کمپنی نے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کے مسئلے کے بارے میں بات کی۔
صفدر حسین نے روایتی میڈیا سے ڈیجیٹل میڈیا کے رجحانات اور مسائل پر گفتگو کی جبکہ سید رضا علی نامہ نگار برائے فرانس 24 انگلش نیوز نے ڈیجیٹل میڈیا کی تفہیم پر بات کی۔ ماجد برکی کے سی ای او ڈیرہ نیوز ٹی وی نے ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ غلام اکبر مروت پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ پریس کلب لکی مروت عام لوگوں کو ٹیکنالوجی کا علم اور اہمیت فراہم کرنے سمیت کئی اہم تجاویز پیش کیں ۔
انٹرنیٹ کی فراہمی اور چیلنجز کا حل بنیادی ہدف ،سینیٹر میاں عتیق
آخر میں ڈیجیٹل پاکستان نیٹ ورک کے صدر سینیٹر میاں عتیق نے بحث کو سمیٹتے ہوئے یقین دلایا کہ ڈیجیٹلائزیش بشمول انٹرنیٹ مسائل اور فراہمی ان کے واضح اہداف میں شامل ہے اور جن علاقوں میں ابھی تک انٹرنیٹ کی رسائی میں مشکل درپیش ہے ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ ان علاقوں کے نوجوانوں کو بھی شہروں میں موجود نوجوانوں اور خواتین کی طرح پر برابری کے مواقع میسر آسکیں اور وہ آگے بڑھتے ہوئے اپنی اور اپنے ملک کی تقدیر بدلنے میں فعال کردار ادا کرسکیں