آزادی ڈیسک
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 مارچ کو ملک کے مختلف شہروں سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔
یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کےلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوارنامزد
وزیر اعظم عمران خان کا اپوزیشن پر دوبارہ ووٹ خریدنے کا الزام
اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس کے باٸیکاٹ کا اعلان کردیا
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران لانگ مارچ کی تاریخ اور لائحہ عمل کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے حکومت مخالف قافلے 26 مارچ سے نکلنا شروع ہوں گے جو 30 مارچ تک اپنی منزل یعنی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔
اسلام آباد میں قیام اور دیگر معاملات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک اور سربراہی اجلاس 15 مارچ کو ہونا ہے جس میں مزید تفصیلات واضح ہو جائیں گی۔
مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ آج ہونے والے اجلاس میں سب کی جانب سے لانگ مارچ کے آغاز کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ’قوم سے اپیل‘ کی کہ ’وہ اس حکومت کے خاتمے کے لیے کردارا ادا کرے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں استعفوں کا آپشن موجود ہے اور استعفے تمام جماعتوں کے سربراہان کو مل چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پیر کو ہی پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار کو شکست دینے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔