مسرت اللہ جان

پشاور

خیبرپختونخواہ میں ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کی جانب سے مستقل بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کرنے کےلئے احتجاجی مظاہرہ

ایڈہاک ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹرجاوید ستار نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک سال قبل کورونا کی وبا کے پیش نظر صوبائی حکومت نے 1299 ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد حکومت معاہدوں میں توسیع تو کررہی ہے لیکن مستقل بنیادوں پر بھرتی سے انکاری ہے

تحریک لبیک کے قائد سعدرضوی کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج جاری

ایبٹ آباد میں کرونا سے 4 اموات،37 کیسز،11مقامات سیل

انہوں نے کہا ایک سال سے ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے کورونا کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اور اب ان کا حق بنتا ہے کہ ان کی خدمات کے صلے میں انہیں مستقل ملازمتیں فراہم کی جائیں

دوسری جانب پرونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی ایڈہاک ڈاکٹرز کے مطالبہ کی حمایت کی ہے ،ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا پورا ملک ایک بار پھرکورونا کی زد میں ہے

جس کی وجہ سے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتالوں میں پہلے ہی ڈاکٹروں اور طبی عملے کی شدید کمی ہے ،ان حالات میں حکومت ایڈہاک ڈاکٹرز کو مستقل کرے اور نئی بھرتیوں کا اعلان کرے

جبکہ اس حوالے سپریم کورٹ آف پاکستان کے بھی واضح احکامات موجود ہیں ۔

ایڈہاک ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹرجاوید ستار نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے حقوق کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے حق کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے