دیگر پوسٹس

تازہ ترین

!!!مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے

سدھیر احمد آفریدی کوکی خیل، تاریخی اور بہادر آفریدی قبیلے...

حالات کی نزاکت کو سمجھو!!!

سدھیر احمد آفریدی پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر کو غریبوں...

ماحولیاتی آلودگی کے برے اثرات!!

کدھر ہیں ماحولیاتی آلودگی اور انڈسٹریز اینڈ کنزیومرز کے محکمے جو یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آبادی بیشک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اپنا گھر ہر کسی کی خواہش اور ضرورت ہے رہائشی منصوبوں کی مخالفت نہیں کرتا اور ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کو ضروری سمجھتا ہوں تاہم ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر اور اس سے جڑے ہوئے ضروری لوازمات اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے اور باقاعدگی سے ان ہائی رائزنگ عمارتوں کی تعمیر کے وقت نگرانی کی جانی چاہئے

متبادل پر سوچیں!! سدھیر احمد آفریدی کی تحریر

یہ بلکل سچی بات ہے کہ کوئی بھی مشکل...

پاک افغان سرحد پر امن کیلئے عمائدین و مشران کا امن مارچ

سدھیر آفریدی ،طورخم

ضلع خیبر لنڈی کوتل بازار میں بلدیاتی نمائندگان و دیگر سماجی حلقوں کے مشران کے زیراہتمام پاک افغان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امن ریلی نکالی گئی
لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک سے امن ریلی شروع ہوکر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے امن چاہتے ہیں امن چاہتے ہیں کے نعرے لگا دئے گئے

ریلی کے شرکاء سے لنڈی کوتل تحصیل ڈپٹی چیئرمین ولی محمد شینواری چئرمین عبدالراؤف شینواری آفتاب شینواری اور دیگر شرکاء نے کہا کہ ہم افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک میں امن چاہتے ہیں دونوں ممالک کے حکام مذاکرات کے زریعے اپنے مسائل حل کریں

یہ بھی پڑھیں

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ لڑائی نہیں چاہتے ہیں ہم امن چاہتے ہیں بدھ کے روز ہونیوالے فائرنگ کے واقعہ کے باعث طورخم بارڈر کے بندش کے باعث دونوں اطراف سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں دو طرفہ تجارت بھی متاثرہ ہوئی ہے

جبکہ طورخم بارڈر باچامینہ سے عوام نے سیکورٹی خدشات اور خوف کی وجہ سے نقل مکانی کر کے لنڈی کوتل اور دیگر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں

جبکہ بارڈر کے بندش سے مسافروں سمیت مریض بھی پھنس گئے ہیں. جس کے  باعث دونوں ممالک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں اس لئے پاکستان اور افغانستان حکام مسئلہ مذاکرات کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کریں اور طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت کیلیے کھولا جائے

لنڈی کوتل امن ریلی بلدیاتی نمائندگان چئیرمین،یاد وزیر شینواری عزیز اللہ آفریدی،حاجی خان شینواری. نویدِ شینواری، حاجی شیر آفریدی عطاء اللہ آفریدی کلیم اللہ شینواری. سمیع اللہ آفریدی رحمان شینواری و دیگر مشران بھی موجود تھے

بارڈر کی بندش برقرار،تجارت معطل،تاجر و شہری پریشان

پاک افغان بارڈر طورخم فائرنگ واقعہ کے بعد اج تیسرے روز بھی پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں
طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز کے درمیان فائرنگ واقعہ  بعد گزشتہ روز افغانستان جانے والے مال بردار گاڑیوں کو  طورخم سے ٹرانسپورٹرز نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لنڈی کوتل واپس کر دی تھیں
طورخم بارڈر کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے کھولنے کے حوالے سے ابھی تک بارڈر پر مذاکرات یا پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔

پاک افغان شاہراہ پر پھنسے ہوئے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے بارڈر کے بندش کے باعث دونوں اطراف سے تجارتی سامان لے جانے والے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں کھڑے ہیں جس کے باعث سبزی فروٹ اور اشیاء خورونوش خراب ہونے کا خدشہ ہے جس سے تاجروں کو بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے

دونوں جانب کے عمائدین اور ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی جائے تاکہ امن قائم ہو اور تجارت اور شہریوں کی آمدورفت بحال ہو سکے
۔