آزادی نیوز
حکومت پاکستان نے ملک میں 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تصدیق کیلٸے خصوصی مہم شروع کی ہے ۔تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد ان مہاجرین کو نٸے سمارٹ کارڈ جاری کٸے جاٸیں گے
دس سال بعد ہونے والی تصدیقی مہم میں افغان کمشنریٹ کو اقوام متحدہ کا ادارہ براۓ مہاجرین تعاون فراہم کررہا ہے
پشاورمیں ایڈہاک ڈاکٹر ز کا مستقل ملازمتوں کیلئے احتجاج
پاک فوج پر تنقید جرم قرار،اپوزیشن کی مخالفت
تصدیقی مہم افغانستان سے 11 نومبر تک امریکی فوجوں کے انخلاء کے اعلان کے تناظر میں شروع کی گٸی ہے ۔جس کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز ہو سکتا ہے
افغان کمشنریٹ کے ترجمان محمد عثمان کے مطابق پاکستان بھر کے 35 مہاجرین کیمپوں میں تصدیقی عمل کےلیے 600 اہلکار تعینات کیۓ گٸے ہیں جبکہ خصوصی موباٸل وینز بھی مہم میں شامل ہونگی
انہوں بتایا کہ یہ عمل چھ ماہ میں مکمل ہو جاۓ گا تاہم غیر رجسٹرڈ مہاجرین اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے ۔البتہ اس سہولت سے فاٸدہ اٹھانے کیلیے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کیلیے بھی جلد نیا پروگرام شروع کیا جاۓ گا
واضح رہے کہ پاکستان میں 30 لاکھ سے زاٸد رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں ۔جو کہ ترکی میں شامی مہاجرین کے بعد دوسری بڑی تعداد ہے