آزادی ڈیسک


وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے پاکستان بھر میں سوشل میڈیا ویب ساٸٹس فیس بک،ٹوٸٹر،یوٹیوب ،وٹس ایپ اور ٹیلی گرام تک رساٸی بند کر دی ہے ۔جو دن گیارہ بجے سے 3 بجے تک نافذ رہے گی ۔

تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد،قانونی کاروائی کا فیصلہ

پاک فوج پر تنقید جرم قرار،اپوزیشن کی مخالفت

وزارت داخلہ کی جانب سے چیٸرمین پی ٹی اے کو بھیجے گٸے خط میں فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گٸی ہے

سوشل ویب ساٸیٹس پر عارضی پابندی کے حوالے سے وزارت داخلہ کے جاری کردہ خط کا عکس

جس کے بعد ملک بھر میں سوشل روابط کی تمام ویب ساٸٹس تک صارفین کی رساٸی بند کر دی گٸی ہے

اگرچہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم میں سوشل ویب ساٸٹس کو بند کرنے کے حوالے سے کوٸی وجہ تو بیان نہیں کی گٸی تاہم گذشتہ روز ہی وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عاٸد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

جو گذشتہ کٸی روز سے اپنے رہنما سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف ملک کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں اہم شاہراہوں اور مقامات پر دھرنا دیے ہوۓ ہے اور پرتشدد ہنگاموں میں ملوث ہے

گذشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ جماعت دہشت گردی میں ملوث ہے، جو ملکی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور قومی و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں کی ذمہ دار ہے

جبکہ نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن کی تعداد پاکستان میں 79 ہو گٸی ہے