محمود احمد
سوشل میڈیا پر پاک فوج سے ننھے منے کمسن بچوں کی محبت کے اظہار کی ایک ویڈیو تیزی سے واٸرل ہو رہی ہے ۔جس میں ایک گاٶں سے گزرتے پاک فوج کے ایک زیر تربیت دستے کو دیکھ کر چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیاں نعرہ ہاۓ تکبیر ، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے۔
مذکورہ ویڈیو ضلع ایبٹ آباد کے کسی نواحی گاٶں کی ہے جو شام کے ملجگے میں بنی ہوٸی ہے جہاں قریب سے گزرتے ایک فوجی دستے کو دیکھ کر چھوٹے چھوٹے بچے جمع ہو جاتے ہیں اور فوجی اہلکاروں سے ہاتھ ملاتے ہوۓ اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے دکھاٸی دے رہے ہیں
واضح رہے کہ پاکستان فوج کے افسران کی تربیت کا اعلی ترین ادارہ یعنی پاکستان ملٹری اکیڈمی بھی ایبٹ آباد میں واقع ہے