میانوالی فضائی اڈے پر حملہ آور 9 دہشت گرد مار دیئے ،پاک فوج

آزادی ڈیسک
آڈیو
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میانوالی میں قائم پاک فضائیہ کے تربیتی مرکز پر حملہ آور ہونے والے تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح میانوالی کے تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والے تمام 9 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور ائیربیس میں تلاشی کا عمل مکمل کرتےہوئے علاقہ صاف کردیا گیا ہے
بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے پہلے سے گرائونڈ شدہ تین طیاروں اور ایندھن کے ٹینکروں کو معمولی نقصان پہنچانے کے علاوہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہے ۔
یہ بھی پڑھیں
- وادی تیراہ ،دہشت و بیروزگاری کے اثرات سے نکلنے کی خصوصی توجہ کی ضرورت
- گوادر کا تزویراتی محل وقوع اور چینی سرمایہ کاری
- عالمی سیاست ، گوادر بندرگاہ اور قومی منصوبہ سازوں کی نظروں سے اوجھل مسائل
- افغان سفیر کا پاکستان حکومت سے مہاجرین کیلیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ یہ گذشتہ دو دنوں کے دوران ملک کے تین صوبوں میں فوجی اہلکاروں اور فوجی تنصیات کونشانہ بنائے جانے کا تیسرا بڑا واقعہ ہے جب گذشتہ رات کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فوجی قافلے کی گاڑیوں پر ہونے والے حملے میں 14 اہلکار شہید ہوگئے تھے ،دہشت گردی کا یہ واقعہ پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا جب فوجی اہلکاروں کا ایک قافلہ پسنی سے اورماڑہ جارہا تھا ،
جب کہ جمعہ کے روز صوبہ خیبرپختونخواہ کے
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں میں ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔اس واقعہ میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔