نامہ نگار ، ضلع خیبر
طورخم بارڈر کے راستے واپس جانے والے افغان شہریوں کی تعداد میں اضافہ ، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس جانے کیلیے دی جانے والی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے
پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر آباد افغان شہری طورخم بارڈر وقت پر پہنچتے ہیں افغان شہری منگل کے روز 346 گاڑیوں میں ٹرانزٹ پوائنٹ پہنچ گئے جہاں سے وہ طورخم بارڈر روانہ ہوگئے 487 افغان خاندان افغانستان چلے گئے جن میں مرد،خواتین اور بچوں سمیت 11553 افراد شامل تھے
یہ بھی پڑھیں
- طورخم سرحد پر ہزاروں افغان شہری وطن واپسی کے منتظر، سہولتوں کا فقدان
- طورخم سرحد پر ہزاروں افغان شہری وطن واپسی کے منتظر، سہولتوں کا فقدان
- طورخم سرحد 10 ویں روز بحال، چہروں کی رونق لوٹ آئی
- افغانستان کا یوم آزادی ،پشاور میںپاکستان مخالف نعرہ لگانے پر 38 افراد گرفتار
افغانستان جانے والے افغان خاندانوں کو طورخم بارڈر امیگریشن عملے اور کسٹم حکام نے کلیئر کرنے کے بعد افغانستان جانے کی اجازت دی اور مزکورہ افغان شہری اپنے ملک ا فغانستان چلے گئے
ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان نے لنڈی کوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ قائم افغانستان جانے والے افغان خاندانوں کی انٹری کے لئے قائم ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان نے ٹرانزٹ انٹری پوائنٹ میں افغانستان جانے والے خاندانوں کے مریضوں کو طبی سہولیات دینے اور دیگر اقدامات مکمل کرنے کے لئے احکامات جاری کر دیئے
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نعمان خان،ریسکیو 1122 کے سربراہ سید شعیب منصور اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیز علی شاہ و دیگر حکام بھی موجود تھے
واضح رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی تنظیموں نے واپس جانے والے افغانوں کی بھر پور خدمت کی اور ان کو پکے پکائے کھانے اور تازہ صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔