پشاور

بیورورپوٹ


نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر حملے کی دھمکیاں دینے والے مفتی کو لکی مروت پولیس نے گرفتار کرلیا ،دیشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

توجہہ کے تکیہ کلام سے مقبول ہونے والے مفتی سردار علی کو لکی مروت پولیس نے اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار کیا
لکی مروت کے علاقے پیزو میں نوشھرہ سے تعلق رکھنے والے مفتی سردارعلی حقانی پر ایس ایچ او وسیم سجاد کی مدعیت میں  انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات سمیت  مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمہ میں مفتی سردارعلی حقانی کی تقریر کو وجہ بنایا گیا ھے جس میں انھوں نے ملالہ کے پاکستان انے پر مسلح خودکش دھماکہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لکی مروت سے تعلق رکھنے والے مفتی سردارعلی کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا،مفتی سردار علی کی چند روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے ملالہ یوسفزئی کے حالیہ بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

جبکہ سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں وہ لوگوں ملالہ یوسفزئی پر حملے کیلئے بھی اکساتے دکھائی دیتے ہیں ۔لکی مروت پولیس نے انہیں بدھ کے روز ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا


یہ بھی پڑھیں

  1. کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر مفتی خالد افغانستان میں‌ قتل
  2. فضائی مستقر کیلئے پاک امریکی مذاکرات تعطل کا شکار،نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
  3. بجٹ میں تعلیم کیلئے جی ڈی پی کا 4 فیصد حصہ مقرر کرنیکا مطالبہ
  4. 10 جولائی سے میٹرک،انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری

اوران کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق ملزم کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوئی ہے، جس میں اسے سٹیج پر کھڑے ہوکر تقریر کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مفتی حقانی اپنی تقریر میں لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے اور ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے کے لیے اکسا رہا ہے۔جبکہ اس کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اس نے اسلحہ پکڑا ہوا ہے.

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوجو مفتی سردارحقانی کی گرفتاری کی وجہ بنی

 

اس سے قبل بھی انہی مفتی کو نرسز اور ڈاکٹروں کے بارے میں غلط اور اور نازیباگفتگو کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی

توجہ کے لفظ سے خطاب کرنے والے مفتی سردار علی حقانی کی یہ دوسری گرفتاری ہے .انہیں آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا