مرحوم والد کی خواہش پوری،22 گولڈ میڈلزمیڈیکل کی طالبہ ڈاکٹر زینب کے نام

آزادی نیوز
ایبٹ آباد کے قریبی گاوں سلہڈ سے تعلق رکھنے والے سابق نائب تحصیلدار مرحوم جاوید خان کی قابل فخر صاحبزادی ڈاکٹر زینب جاوید نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے سیشن 2013-2017 کے ہونے والے امتحانات میں اپنی نمایاں اور بے مثال کارکردگی کی بدولت 22 گولڈ میڈلز اپنے نام کرتے ہوئے ریکارڈ ساز کامیابی اپنے نام کی
اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں منعقدہ حالیہ کنوکیشن میں گورنر کے پی غلام علی نے ان کو اعزازات سے نوازا اور اس شاندار کامیابی پر ڈاکٹر زینب جاوید کو مبارکباد پیش کی۔۔ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں مختلف سیشن میں نمایاں کارکردگی کے حامل ڈاکٹرز میں میڈلز۔ڈگریاں اور دیگر اعزازت تقسیم کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جسمیں گورنر کے پی غلام علی مہمان خصوصی تھے۔
یہ بھی پڑھیں
- روزگار کے خواہاں نوجوانوں میں 1357 افراد کا اضافہ ،کامسیٹس ایبٹ آباد کی 23 ویں تقریب اسناد
- جامعہ ایبٹ آباد اورامریکی یونیورسٹی کے درمیان تحقیق میں تعاون کی مفاہمت پر دستخط
- مقامی حکومتوں کو حاصل 36 اختیارات جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے
- گورا قبرستان کا ڈیڑھ سو سال سے نگران مسلمان خاندان
اس تقریب میں ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد سے سیشن 2013 -2017 کے درمیان اپنی ڈگری مکمل کرنے والی ہونہار طالبہ ڈاکٹر زینب جاوید جن کا تعلق ایبٹ آباد کی قریبی بستی سلہڈ سے ہے اور وہ سابق نائب تحصیلدار مرحوم جاوید خان کی صاحبزادی ہیں نے ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی اور اپنے مرحوم باپ کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اپنے سیشن میں 22 گولڈ میڈلز حاصل کرتے ہوئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کی بہترین طالبہ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا
انہوں نے میڈیکل کے شعبوں میڈیسن۔اناٹومی۔کمیونٹی میڈیسن۔گائناکالوجی۔سپیشل پتھیالوجی۔سرجری ۔فرانزک میڈیسن ۔بائیو کیمسٹری ۔پیڈاٹرکس۔سائیکالوجی ۔فارماکالوجی۔آئی۔کے شعبوں میں گولڈ میڈلز کے ساتھ ساتھ فرسٹ پروفیشن ۔سیکنڈ پروفیشن۔تھرڈ پروفیشن ۔فورتھ پروفیشن۔اور فائنل پروفیشن سمیت اوور آل بیسٹ گریجویٹ کے گولڈ میڈلز بھی اپنے نام کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی۔
ڈاکٹر زینب جاوید نے اپنی کامیابی کو اپنے والد کے نام کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اسکا سارا کریڈٹ انکے والدین۔خاندان اور خصوصا انکے والد مرحوم جاوید خان کو جاتا ہے جنکی مکمل سرپرستی کی وجہ سے وہ اس کامیابی سے ہمکنار ہوئیں اور وہ دعا گو ہیں کہ رب کائنات انکے والد کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔۔۔