آزادی ڈیسک

دنیا بھر میں پھیلے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان ماہ رمضان المبارک کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،

اس ماہ مقدس کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کےلئے مسلمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں ،چونکہ یہ عالمگیر سطح پر پھیلے ہوئے مذہب کے ماننے والوں کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ،لیکن دنیا کے مختلف کونوں میں آباد مسلمانوں کےلئے دن کی روشنی کے لحاظ سے روزہ کے اوقات مختلف ہوں گے ۔

جہاں ایک جانب اگر روزہ کا دورانیہ کہیں 11 گھنٹے ہے تو وہیں دنیا کے بعض مقامات پر اس کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے بھی زائد ہے

ماہ رمضان ،کرونا کے پیش نظر مساجد کیلئے نیاہدایت نامہ جاری

جزیرہ نما بلقان کی مسلم آبادی اور درپیش چیلنجز (حصہ اول )

مثلا اگر چلی یا نیوزی لینڈ میں بسنے والے مسلمان اوسطاً 11 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے تو کرہ شمالی کے ممالک آئس لینڈ ناروے وغیرہ میں ان کے روزہ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے بھی زائد ہوگا

اگرچہ دنیا کے بعض ممالک یعنی ناروے میں جہاں 20 اپریل سے 22 اگست تک سورج غروب نہیں ہوتا تو ان ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کی آسانی کیلئے مکہ مکرمہ یا قریب ترین ممالک کے اوقات کے مطابق روزہ رکھنے اور کھولنے کیلئے فتاویٰ جاری کئے جاچکے ہیں

دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے روزہ کے اوقات درج ذیل ہوں گے

نووک ،گرین لینڈ 19سے 20 گھنٹے

ریجاوک ،آئس لینڈ 19 سے 20 گھنٹے

ہیلنسکی ،فن لینڈ  18سے 19 گھنٹے

سٹاک ہوم ،سویڈن 17 سے 18 گھنٹے

گلاسکو ،سکاٹ لینڈ برطانیہ 17سے 18 گھنٹے

اوسلو ،ناروے 17 سے 18 گھنٹے

کوپن ہیگن ڈنمارک 17 سے 18 گھنٹے

ماسکو ،روس 17سے 18 گھنٹے

برلن جرمنی 16 سے 17 گھنٹے

ایمسٹرڈم ،نیدرلینڈ 16سے 17 گھنٹے

وارسا پولینڈ 16 سے 17 گھنٹے

لندن ،برطانیہ 16 سے 17 گھنٹے

پیرس ،فرانس 16 سے 17 گھنٹے

Image by Mohamad Trilaksono from Pixabay

نورسلطان ،قازقستان 16 سے 17 گھنٹے

برسلز ،بلجیئم  16 سے 17 گھنٹے

زیوریخ ،سوئٹرزلینڈ 16سے 17 گھنٹے

بخارسٹ ،رومانیہ  15 سے 16 گھنٹے

اوٹاوہ ،کینیڈا 15 سے 16 گھنٹے

صوفیہ ،بلغاریہ 15سے 16 گھنٹے

روم ،اٹلی  15سے 16 گھنٹے

میڈرڈ ،سپین  15سے 16 گھنٹے

لزبن ،پرتگال  15سے 16 گھنٹے

ایتھنز ،یونان  15سے 16 گھنٹے

بیجنگ ،چین  15سے 16 گھنٹے

واشنگٹن امریکا   15سے 16 گھنٹے

پیانگ یانگ شمالی کوریا   15سے 16 گھنٹے

انقرہ ،ترکی  15سے 16 گھنٹے

رباط ،مراکش  14سے 15 گھنٹے

ٹوکیو،جاپان  14سے 15 گھنٹے

اسلام آباد ،پاکستان  14سے 15 گھنٹے

تہران ،ایران  14سے 15 گھنٹے

بغداد،عراق  14سے 15 گھنٹے

بیروت ،لبنان  14سے 15 گھنٹے

دمشق ،شام  14سے 15 گھنٹے

قاہرہ ،مصر  14سے 15 گھنٹے

یروشلم  14سے 15 گھنٹے

کویت سٹی  14سے 15 گھنٹے

غزہ ،فلسطین  14سے 15 گھنٹے

نئی دہلی ،بھارت  14سے 15 گھنٹے

ہانگ کانگ  14سے 15 گھنٹے

ڈھاکہ بنگلہ دیش  14سے 15 گھنٹے

مسقط ،اومان  14سے 15 گھنٹے

کابل ،افغانستان  14سے 15 گھنٹے

ریاض ،سعودی عرب  14سے 15 گھنٹے

دوحہ ،قطر  14سے 15 گھنٹے

دبئی متحدہ عرب امارات   14سے 15 گھنٹے

عدن ،یمن 13 سے 14 گھنٹے

عدیس ابابا ،ایتھوپیا 13 سے 14 گھنٹے

ڈاکار ،سینگال 13 سے 14 گھنٹے

ابوجا ،نائجیریا 13 سے 14 گھنٹے

کولمبو ،سری لنکا 13 سے 14 گھنٹے

بنکاک ،تھائی لینڈ 13 سے 14 گھنٹے

خرطوم ،سوڈان 13 سے 14 گھنٹے

Image by Darwis Alwan from Pixabay

کوالالمپور ملائیشیا 13 سے 14 گھنٹے

سنگاپور 13 سے 14 گھنٹے

نیروبی ،کینیا 13 سے 14 گھنٹے

لوانڈا،انگولا 12 سے 13 گھنٹے

جکارتہ ،انڈونیشیا 12 سے 13 گھنٹے

برازیلیا،برازیل 12 سے 13 گھنٹے

ہرارے ،زمبابوے 12 سے 13 گھنٹے

جوہانسبرگ ،جنوبی افریقہ 11 سے 12 گھنٹے

بیونس آئرس ،ارجنیٹیا  11 سے 12 گھنٹے

پراگ  11 سے 12 گھنٹے

کیپ ٹائون ،جنوبی افریقہ  11 سے 12 گھنٹے

مونٹیویڈیو ،یوراگوئے  11 سے 12 گھنٹے

کینبرا ،آسٹریلیا   11 سے 12 گھنٹے

پیورٹو مونٹ ،چلی  11 سے 12 گھنٹے

کرائسٹ چرچ ،نیوزی لینڈ  11 سے 12 گھنٹے