مانسہرہ ، کمسن بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو 9 سال بعد موت و عمر قید کی سزا

آزادی ڈیسک
مانسہرہ کی ماڈل کورٹ نے کمسن بچی کے کیس میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق 2014 میں مانسہرہ کے علاقے داتہ میں ملزم جلال اور ولید نے کمسن بچی کو قتل کیا اور بچی کی لاش کو کو چھپا دیا تھا ۔ بچی کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ صدر ميں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش کی
دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے موقع واردات کی نشاندہی کی ۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے بچی کی نعش برآمد کی ۔
چند سال قبل مقامی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا دی ، فیصلہ کو پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں چیلنج کیا گیا ۔تاہم عدالت عالیہ نے سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمہ دوبارہ ایڈیشنل سیشن جج/ ماڈل کورٹ میں دوبارہ ٹرائل ہوا ۔
ماڈل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم جلال کو سزائے موت اور ولید کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔