نامہ نگار

مانسہرہ میں تین ماہ قبل بیاہ کر آنے والی خاتون نے اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ یہ واقعہ تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود بھوسہ میرا میں آج صبح پیش آیا جب گھریلو جھگڑے پر خاتون نے گولی مار کر اپنے شوہر کی زندگی کا چراغ گل کردیا

یہ بھی پڑھیں


خاندانی ذرائع کے مطابق 22 سالہ یوسف ولد سلیمان کو ان کی بیوی عائلہ نے انتہائی قریب سے سر میں گولی ماری جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے


مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے بعد مانسہرہ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے
پولیس کے مطابق وہ معاملہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے