آزادی ڈیسک
لاہور چڑیا گھر میں موجود کینگرو کا جوڑا مر گیا لاہورچڑیا گھر کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ چڑیا گھر میں موجود کینگرو کا جوڑا طبعی موت مرگیاہے ،کیوں کہ نر کینگرو کو جبڑے کا انفیکشن تھا جبکہ مادہ کینگرو کافی عرصہ سے بیمار تھی
اگرچہ اس جوڑے کو باقاعدگی سے طبی امداد فراہم کی جارہی تھی ،لیکن دونوں جانبر نہ ہوسکے،تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں
یہ بھی پڑھیں
- مانسہرہ میں ایشیاء کی پرندوں کی سب سے بڑی افزائش گاہ کوجدید سہولتیں فراہم
- 70 سال کی عمر میں بھی انڈے دینے والا منفرد پرندہ
- محبوبہ کو منانے کیلئے ویرانےکو گلزار بنانے والا چینی مجنوں
- بھوک ۔۔۔۔۔۔۔خالد قیوم تنولی
واضح رہے کہ بدھ کے روز کراچی چڑیا گھرمیں موجود ایک شیر بھی دل کا دورہ پڑنے سے مرگیا تھا ،جبکہ ڈائریکٹر چڑیا گھرنے بتایا کہ یہ شیرضعیف العمری کی وجہ سے مرا ہے ،ایک عام شیر کی اوسط عمر 18 سال تک ہوتی ہے
2017 میں محکمہ جنگلی حیات سندھ نے حکام کی مدد سے کراچی میں غیر قانونی طور پر لائے گئے دو شیر پکڑلئے تھے جن میں سے ایک مرنے والا شیر بھی شامل ہے
بعدازاں شیر کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس شیر کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث واقع ہوئی ہے