آزادی نیوز
27 فروری کے واقعہ کو دوسال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں‌پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر میں‌تقریب ،پاک فضائیہ کے طیاروں‌کی پروازیں‌،ملی نغمات نے قوم کے لہو کو گرما کے رکھ دیا .
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ،پاکستان امن کا خواہاں‌ہے ،لیکن امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،کسی مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ اور موثر جواب ملے گا

27 فروری ،اپنی مرضی اور مقام پر دشمن کو جواب دیا ،عمران خان

امن ترجیح‌،کسی نے للکارا تو بھرپور جواب ملے گا ،آئی ایس پی آر

 

بشکریہ ڈان نیوز

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوسال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا آج کا دن پاکستان کی تاریخ‌کا اہم دن ہے جس نے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں‌نے اپنی شاندار صلاحیتوں‌کو منوایا اور طاقت کے زعم میں غلط اندازہ لگاتے ہوئے ہماری خودمختاری پر حملہ کرنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا
انہوں نے کہا پاک فضائیہ کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت ،بہادری اور عزم قابل تعریف ہے اور پوری فضائوں میں‌اپنی بالادستی کو قائم کرنے والے شاہینوں‌پر پور ی قوم کو فخر ہے
سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے کہا پاکستان امن پسند ملک ہے ،اور عالمی برادری افغانستان ،مشرق وسطیٰ‌اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں‌پاکستان کے کردار کی شاہد ہے اور وہ اس کردار کو تسلیم کرتے ہیں‌،لیکن افواج پاکستان ہر قیمت پر اپنے ملک کے دفاع کےلئے تیار ہیں‌.
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے اور اس کی مسلح افواج ہر قیمت پر اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں

ریڈیو پاکستان ویب

اور پاکستان کی جانب سے پکڑے جانے والے بھارتی پائیلٹ‌کی غیر مشروط واپسی بھی امن پسندی کی علامت تھا ،لیکن امن کی خواہش ہماری کمزوری نہیں‌اور کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں‌ہمارا جواب فوری ،موثر اور غیر متزلز ل ہوگا
انہوں نے کہا حالات کیسے بھی ہوں‌ہم اپنے کشمیری بھائیوں‌ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ،اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری وہاں‌جاری ڈیڑھ سال سے محاصرے کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے .